ETV Bharat / sports

بابراعظم کی سنچری، پاکستان کی فتح

عالمی کپ میں کرو یا مرو کی صورتحال والے میچ میں بابراعظم کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔

author img

By

Published : Jun 27, 2019, 12:00 AM IST

Updated : Jun 27, 2019, 8:17 AM IST

بابر اعظم کی سنچری، پاکستان کی فتح

نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے تھے، جسے پاکستان نے 4 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔

بابر اعظم کی سنچری، پاکستان کی فتح
بابر اعظم کی سنچری، پاکستان کی فتح

ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 44 رنز پر اس کے دونوں سلامی بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے اس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے تیسرے وکٹ کے لیے 76 رنز جوڑے اور تیم کی حالت مستحکم کی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

حفیظ 32 رنز بنا کر کین ولیمسن کی گیند پرآؤٹ ہوئے اس کے بعد حارث سہیل اور بابر اعظم نے ٹیم کو منزل تک پہنچایا۔

گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے حارث سہیل نے اس میچ میں بھی شاندار بلے بازی کی اور 68 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عالمی کپ مین اپنی پہلی سنچری بنائی، انہوں نے 127 گیندوں میں 101 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگیوسن اور کین ولیمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھ نہیں رہی اور اس کے سرفہرست پانچ بلے باز 83 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ٹیم 150 رنز بھی مشکل سے بنا سکے گی۔

رواں عالمی کپ میں اب تک دو سنچری کے ساتھ بہترین بلے بازی کرنے والے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 41 رنز بنائے لیکن بقیہ دیگر بلے باز کریز پر ٹک نہیں سکے اور وقفے وقفے سے وکٹ گرتے رہے۔

ٹیم کے مجموعی اسکور 83 رنز پر نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی اور نیوزی لینڈ بحران کا شکار ہو گئی تھی اس کے بعد جیمس نیشا اور کولن ڈی گرینڈ ہومے نے چھٹے وکٹ کے لیے 132 رنز کی پارٹنتشپ کی جس سے ٹیم با عزت اسکور تک پہنچی۔

تیزی سے رنز بنانے کے چکر میں گرینڈ ہومے رن آؤٹ ہو گئے انہوں نے 71 گیندوں میں 64 رنز بنائے جبکہ جمی نیشام نے 112 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 97 رنز بنائے اور ٹیم کو با عزت اسکور تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے کفایتی گیند بازی کی اور 10 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 27, 2019, 8:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.