ETV Bharat / sports

مہاراشٹر میں لاک ڈاون کے باوجود آئی پی ایل مقابلے ہونگے

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشنز نے دوبارہ اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ریاست میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے حکومت کے نئے حکم کے باوجود آئی پی ایل مقابلوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور میچ اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق منعقد ہوں گے۔

ipl matches will be held in maharashtra despite lockdown
مہاراشٹر میں لاک ڈاون کے باوجود آئی پی ایل مقابلے ہونگے
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 10:58 PM IST

ایم سی اے کی جانب سے یہ وضاحت اتوار کی شام ہی ریاست بھر میں مہاراشٹر حکومت کے اعلان کردہ جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے پیش نظر سامنے آئی تھی۔

ایم سی اے کے ایک عہدیدار نے پیر کو ایک بیان میں کہا "ہمیں سٹی کارپوریشن کمشنر کا فون موصول ہوا ہے اور ان کی جانب سے ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کا آئی پی ایل میچوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔" جبکہ کرکٹ کی دیگر سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ "

عہدیدار نے یہ بھی تصدیق کی کہ آئی پی ایل کی ٹیمیں معمول کے مطابق پریکٹس جاری رکھ سکتی ہیں، کسی بھی کرکٹ سرگرمی جو بایو ببل کا حصہ ہے اس کے انعقاد میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

ممبئی آئی پی ایل 2021 سیزن کے 10 میچوں کی میزبانی کرنے والا ہے اور ان میں سے کچھ ہفتے کے آخر میں ہیں جن میں پہلا میچ بھی شامل ہے جو چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

وہیں 10اپریل سے 24 اپریل تک ممبئی کے وان کھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے مسلسل چھ ٹیموں چنئی سپر کنگز ، دہلی کیپٹلز ، پنجاب کنگز ، رائل چیلنجرز بنگلور ، راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.