روہت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ چند ہفتے ہم سب کے لئے بہت مشکل رہے ہیں۔ پوری دنیا جیسے ٹھہر سی گئی ہے جسے دیکھ کر کافی دکھ ہو رہا ہے۔ لیکن ہم ایک ہو کر اس سے لڑیں گے تو زندگی دوبارہ عام ہو جائے گی۔'
انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف تھوڑا احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور اگر آپ کسی بھی شخص میں کورونا کی علامات دیکھیں تو فوری طور پر پاس کے صحت ملازمین کو اس کی اطلاع دیں۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اسکول جائیں، ہم مال جائیں اور تھیٹر میں فلمیں دیکھیں۔
روہت سے پہلے وریندر سہواگ نے بھی اتوار کو ٹویٹ کر کہا تھا کہ میں ان تمام لوگوں سے مودبانہ اپیل کرتا ہوں جو کورونا وائرس کا مشتبہ ہے یا اس سے متاثر ہے، وہ اپنا علاج کروائیں اور دوسروں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔براہ مہربانی ذمہ دار بنیں ۔
ان کے علاوہ کپتان وراٹ نے بھی لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی تھی۔
اس سے قبل بنگال حکومت نے ریاست بھر میں کھیل تقریبات کے انعقاد پر روک لگادی تھی کہ 31مارچ تک کوئی بھی کھیل منعقد نہیں ہوگا۔18مارچ کو کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہونے والا جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ بھی رد کردیا گیا ہے ۔
دنیا کے 135سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔