ETV Bharat / sports

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست

بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس ضابطہ کے تحت 89 رنوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 12:02 AM IST

Updated : Jun 17, 2019, 6:24 AM IST

آئی سی سی عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بھارت نے اس کے خلاف ایک اور جیت درج کی۔

عالمی کپ کے 22 ویں میچ میں بھارت نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو 337 رنوں کو ہدف دیا ہے تھا جسے پاکستانی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے اپنا پہلا وکٹ 13 رنوں پر ہی گنوادیا تھا لیکن فخر زمان اور بابر اعظم نے دوسرے وکٹ کے لیے 104 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم اسکور مستحکم کیا۔

فخر نے 62، بابر نے 48 اور عماد وسیم نے 46 رنز بنائے،اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔

ایک وقت پاکستانی ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 117 رن تھا لیکن کلدیپ یادو اور ہاردک پانڈیا نے مسلسل اوورز میں 4 وکٹیں حاصل کر کے اس کا اسکور 5 وکٹ پر 129 رنز کر دیا تھا۔

میچ کے 35 ویں اوور میں بارش نے کھیل میں رخنہ اندازی کی جس کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے کھیل کو روک دیا گیا تھا اور جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو 5 اوورز میں 136 رنوں کا نا ممکن ہدف ملا۔

بھارت کی جانب سے وجے شنکر، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارت نے روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹ کے نقصان پر 336 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے سلامی بلےباز لوکیش راہل اور روہت شرما نے اچھی شروعات دلائی اور پہلے وکٹ کے لیے 136 رنوں کی پارٹنرشپ نبھائی تھی۔

روہت نے 140 رنز جبکہ راہل نے 57 رنز بنائے، راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کوہلی نے محاذ سنبھالا اور 77 رنز بنائے، جبکہ ہاردک پانڈیا تیزی سے رن بنانے کے چکر میں جلدی آؤٹ ہو گئے انہوں نے 19 گیندوں میں 26 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر سب سے کامیاب گیندباز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ حسن علی اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Jun 17, 2019, 6:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.