ETV Bharat / sports

بھارتی کھلاڑی کرون نائر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو - زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو

کرون نے 11 جون 2016 کو ہرارے اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور اسی سال 26 نومبر کو انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ موہالی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے ٹیم انڈیا اور آئی پی ایل 2021 پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

بھارتی کھلاڑی کرون نائر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 6:41 PM IST

سنہ 2016 میں کرون نائر انگلینڈ کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری بنا کر راتوں رات اسٹار بن گئے۔ بھارت کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے کرون دوسرے بھارتی کھلاڑی ہیں تاہم اس یادگار اننگز کے بعد بھی وہ قومی ٹیم میں اپنی مضبوط جگہ نہیں بناسکے۔

بھارتی کھلاڑی کرون نائر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

کرون نے 11 جون 2016 کو ہرارے اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور اسی سال 26 نومبر کو انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ موہالی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

اسی سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں نائر نے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی تھی اور 303 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

کرون ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے ٹیم انڈیا، آئی پی ایل 2021 پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا، میں کرکٹ کو لے کر کافی پرجوش تھا۔ میں ہر دوسرے ہندوستانی کی طرح گلیوں میں کرکٹ کھیلتا تھا اور اس کھیل کو پسند کرتا تھا، میرے والدین نے کرکٹ سے میری محبت دیکھ کر مجھے ایک کلب میں داخل کرا دیا، جہاں میں نے کرکٹ سیکھا اور تب سے ہی میں اپنے ملک کے لئے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا تھا، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں بھارت کے لئے کھیل سکا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے کیریئر میں مختلف جدوجہد سے گزرتا ہے۔ میں ذاتی طور پر اسے ایک جدوجہد کے طور پر نہیں دیکھتا۔ میں نے رنجی میں پرفارمنس دیتے ہوئے ہندوستان اے اور بالآخر آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ راہل ڈراوڈ کو بطور رول ماڈل دیکھا ہے۔ انہوں نے جس طرح سے کھیلا اور رنز بنائے، ان کی اخلاقیات واقعی میرے لئے رول ماڈل ہے اور جیسا کہ ہم ایک ہی ریاست اور شہر سے تعلق رکھتے ہیں، میں نے انہیں ہمیشہ دیکھا ہے اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.