عبدالرزاق نے ٹویٹ کیا کہ گزشتہ روز میں نے پانڈیا کی بلے بازی کو غور سے دیکھا اور محسوس کیا کہ گیند کو ہٹ کرتے وقت ان کے بدن کا توازن صحیح نہیں ہوتا ہے اسی وجہ سے وہ آؤٹ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں پانڈیا کو کوچنگ دوں گا تو وہ دنیا کے بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں اور اگر بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ میں پانڈیا کی کوچنگ کروں تو میں اس کے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں۔
عبدالرزاق پاکستانی کی جانب سے 46 ٹیسٹ، 265 یک روزہ اور 32 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔