بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2020 کے ٹائٹل اسپانسر کا اعلان کر دیا ہے اور اس سیزن کے لیے فنٹسی کرکٹ لیگ پلیٹ فارم ڈریم 11 کو ٹائٹل اسپانسر کے طورپر منتخب کیا ہے۔
ئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسر کی دوڑ میں ڈریم 11 کے ساتھ ٹاٹا سنس بھی شامل تھی لیکن بی سی سی آئی کے ساتھ پہلے سے جڑے ہوئے ڈریم 11 نے بازی مارلی۔
ڈریم 11 اور ٹاٹا سنس کے علاوہ آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسر کے ریس میں دیگر کمپنیاں جیسے بائیجوز اور انااکیڈمی بھی شامل تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈریم 11 نے 222 کروڑ روپے کی بولی لگا کر اس ٹائٹل اسپانسرشپ کو اپنے نام کیا ہے۔۔
بےشمار دولت سے مالا مال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کی ٹائٹل اسپانسر ریس میں ڈریم 11 نے معروف تعلیمی کوچنگ ان اکیڈمی اور بائجوز کو پیچھے چھوڑا۔ اس سال رواں سال چینی موبائل فون کمپنی ویوو نے آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسرشپ سے دستبرداری کے بعد ہندستانی کرکٹ کنٹرولبو رڈ (بی سی سی آئی) نئے ٹائٹل اسپانسر کی تلاش میں تھا۔
بی سی سی آئی نے 10 اگست کو آئی پی ایل 2020 کے ٹائٹل اسپانسرشپ کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔بی سی سی آئی اور چینی موبائل کمپنی ویوو نے ہندوستان اور چین کی سرحد پر تناؤ کے سبب 2020 میں آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کے لئے اپنے معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ بی سی سی آئی کے مطابق پچھلے آڈٹ اکاؤنٹ کے مطابق آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسرشپ کے لئے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کا کاروبار 300 کروڑ سے زیادہ ہونا چاہئے تھا اور ڈریم 11 نے 222 کروڑ کی بولی لگا کر یہ حقوق حاصل کیے تھے۔ بی سی سی آئی کو ویوو سے ایک سیزن کے لئے 440 کروڑ روپے ملتے تھے۔
ٹائٹل اسپانسر کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 14 اگست کی شام 5 بجے تک تھی۔ جو کمپنی ٹائٹل اسپانسر جیتتی ہے اس کا چار مہینے اور 13 دن تک یہ حق برقرار رہے گا۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے درخواست کی دعوت دیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو ضروری نہیں کہ ٹائٹل اسپانسر کے حقوق دیئے جائیں۔ شاہ نے کہا تھا کہ ٹائٹل اسپانسر کا فیصلہ کرتے وقت بہت سے پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ٹائٹل اسپانسر کی دوڑ میں پتنجلی اور جیو کمیونیکیشنزکے نام بھی ٹائٹل اسپانسر کی دوڑ میں شامل تھے۔
ویوو نے 2017 میں 2199 کروڑ میں سے 5 سال (2018-2022) کے لئے آئی پی ایل ٹائٹل اسپانسر کا معاہدہ جیتا۔ بی سی سی آئی کو ایک سیزن میں ویوو سے 440 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ لیکن بی سی سی آئی کی آمدنی ڈریم 11 بولی سے 49.5 فیصد کم ہوگئی۔
ڈریم 11 ممبئی میں مقیم کمپنی ہے اور 2008 سے کرکٹ سے وابستہ ہے جب اس نے چمپئنز لیگ کی پہلی ٹی 20 ٹیم اوٹاگو وولٹاس کی سرپرستی کی تھی۔ یہ آئی سی سی کے ساتھ باضابطہ فینٹیزی کرکٹ پلیٹ فارم پارٹنر بھی ہے اور اب اس میں آئی پی ایل کا نام بھی شامل ہوجائے گا۔