نوجوان سلامی بلےباز پرتھوی شا نے اپنے کندھے کی چوٹ سے نجات حاصل کرلی ہے اور اب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
ممبئی کے 20 سال کے بلے باز پرتھوی شا اس ماہ کے شروع میں کرناٹک کے خلاف رنجی میچ میں فیلڈنگ کرتے وقت میدان پر گر کر اپنا کندھا زخمی کر بیٹھے تھے اور ان کا نیوزی لینڈ کے دورے میں کھیلنا مشکوک نظر آ رہا تھا۔
پرتھوی اس کے بعد بنگلور میں قومی کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب سے گزرے تھے اور اب وہ اپنی چوٹ سے نجات حاصل کرچکے ہیں اور ہندوستان اے ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔
پرتھوی اے ٹیم کے دورے کے بعد سینئر ٹیم کے نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے بھی دوڑ میں رہیں گے۔
بھارت اے ٹیم کو نیوزی لینڈ کے دورے میں تین روزہ میچ اور دو چار روزہ میچ کھیلنے ہیں۔
بھارت اے کا دورہ ختم ہونے کے 11 دن بعد سینئر ٹیم 21 فروری سے نیوزی لینڈ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔