ETV Bharat / sports

'ونڈیز سیریز کے دوران روٹیشن پالیسی نافذ ہو'

انگلینڈ کے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں، خاص طور پر فاسٹ بالرز کو کورونا کے وقت ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے دوران روٹیشن پالیسی کے تحت میچ کھیلنا چاہئے۔

'ونڈیز سیریز کے دوران روٹیشن پالیسی نافذ ہو'
'ونڈیز سیریز کے دوران روٹیشن پالیسی نافذ ہو'
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:20 PM IST

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8 جولائی سے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہونا ہے۔ یہ سلسلہ شائقین کے بغیر ہوگا۔ تاہم اس کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) برطانوی حکومت کی منظوری کا منتظر ہے۔

'ونڈیز سیریز کے دوران روٹیشن پالیسی نافذ ہو'
'ونڈیز سیریز کے دوران روٹیشن پالیسی نافذ ہو'

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کرکٹ کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں۔ ایسی صورتحال میں انگلینڈ کو اگلے ماہ ونڈیز کے ساتھ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ میچ تین دن کے وقفے میں منعقد ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے بعد انگلینڈ کو بھی پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے۔ تاہم اس کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اینڈرسن کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اتنے دنوں کے آرام کے بعد سیریز کو مسلسل کھیلنے کے لئے روٹیشن کی پالیسی اپنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بارے میں فکر مند ہیں۔ ہم نے طویل عرصے سے کوئی کرکٹ میچ نہیں کھیلا اور اب اچانک ہمیں مسلسل تین ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کام کے بوجھ اور مصروف شیڈول کے پیش نظر اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آیا تینوں بالر تینوں مسلسل میچ کھیلتے ہیں یا پھر روٹیشن میں کھیلے جاتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ طبی عملہ اور کوچ اس پر غور کریں گے۔

حالیہ دنوں میں جوفرا آرچر اور سیم کیرن کے ٹیسٹ بولر کے طور پر پچھلے ایک سال میں سامنے آنےاور مارک ووڈ کی فٹنس کے ساتھ انگلینڈ کا بولنگ آرڈر مضبوط ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.