ETV Bharat / sports

روٹ کی 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 7:40 PM IST

کپتان جوروٹ (ناٹ آوٹ 128) کے 100 ویں ٹسٹ میں شاندار سنچری اور ان کی ڈامنک سبلے (87) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 200 رن کی شاندار شراکت کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے دن تین وکٹ پر 263 رن کا مضبوط اسکور بنالیا۔

روٹ کی 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط
روٹ کی 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن پوری طرح انگلینڈ کے کپتان جوروٹ کی ریکارڈ بلے بازی کے نام رہا۔ روٹ نے اپنی مسلسل تیسری سنچری، بھارت کے خلاف پانچویں اور مجموعی طور پر اپنے کیریئر کی 20 ویں سنچری مکمل کی۔

جوروٹ 14 گیندوں پر 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 197 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اپنے کپتان کی اچھی طرح سے ساتھ دینے والے سبلے دن کے آخری اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سبلے نے 286 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دونوں نے تیسری وکٹ کے لئے 390 گیندوں میں 200 رنز کی زبردست شراکت کی اور انگلینڈ کو بے حد مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا۔

30 سالہ روٹ تاریخ میں اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے منتخب کھلاڑیوں کے زمرے میں شامل ہوگئے ہیں۔

وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے ٹیسٹ کی تاریخ کے نویں بلے باز بن گئے ہیں۔ یہ ان کی لگاتار تیسری سنچری ہے۔ روٹ نے بھارت میں آنے سے پہلے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 228 اور 186 رنز بنائے تھے۔

اس میں اب انہوں نے ایک اور سنچری جوڑ لی ہے۔ روٹ نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بھارت کی سرزمین پر کیا تھا۔ انہوں نے بھارت میں 50 واں ٹیسٹ بھی یہاں کھیلا۔ بھارت کے خلاف ان کی پانچویں سنچری ہے۔

صبح کے سیشن میں بھارت کا غلبہ رہا لیکن دن کے دوسرے اور تیسرے سیشن میں روٹ اور سبلے کی جوڑی نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بھارتی گیندبازوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی حکمت عملی اور گیندبازی توازن کے لحاظ سے کمزور نظر آئے۔

بھارت نے تیسرے سیشن میں 80 اوور مکمل ہونے کے بعد دوسری نئی گیند بھی لیکن اس کا دونوں بلے بازوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ دن کے آخری اوور میں جسپریت بمراہ نے سبلے کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے بھارت کو کچھ راحت دلائی۔

بمراہ کا بھارتی زمین پر یہ دوسرا وکٹ تھا۔ بمراہ نے اس سے پہلے صبح کے سیشن میں ڈینیل لارنس کو بھی ایل بی ڈبلیو کیا۔ لارنس کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ سلامی بلے باز رورنی برنس 33 رن بناکر آف اسپنر روی چندرن اشون کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

Jasprit Bumrah expressing happiness after taking the wicket
وکٹ لینے کے بعد جسپریت بمراہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

صبح کے سیشن میں انگلینڈ نےٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلامی بلے باز روری برنس اور ڈینیئل لارنس کا وکٹ گنوایا تھا ۔

برنس اور سبلے نے انگلینڈ کو 63 رنز کی ٹھوس شروعات دی لیکن انگلینڈ نے پھر اسی اسکور پر دو بلے بازوں کی وکٹ گنوا دیں۔

اس وقت ایسا محسوس ہورہا تھا کہ بھارتی گیندباز انگلینڈ پر دباؤ ڈالیں گے لیکن زبردست فارم میں کھیل رہے روٹ نے دن کے باقی دو سیشنوں میں لاجواب بلے بازی کرتے ہوئے مسلسل سنچری بنائی۔

دنیا کے پانچویں نمبر کے بلے باز روٹ نے اپنے 50 رنز 110 گیندوں میں اور 100 رنز 164 گیندوں میں مکمل کئے۔ سبلے نے 159 گیندوں میں اپنے 50 رن بنائے۔ انگلینڈ نے لنچ تک دو وکٹوں پر 67 اور چائے کے وقفے تک دو وکٹ پر 140 رنز بنائے تھے۔ دن کے آخری سیشن میں انگلینڈ نے ایک وکٹ گنوایا اور 123 رنز کا اضافہ کیا۔

بھارت کو صبح کے پہلے سیشن میں پہلی کامیابی اشون نے لنچ سے ٹھیک پہلے دلائی جب انہوں نے برنس کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ اس کے کچھ دیر بعد بمراہ نے نئے بلے باز لارنس کو ایک اندر آتی گیند سے ایل بی ڈبلیو کیا۔ بمراہ کا بھارتی سرزمین پر یہ پہلا ٹسٹ اور پہلا وکٹ تھا۔ انہوں نے اس سے پہلے اپنے 17 ٹسٹ غیرملکی سرزمین پر کھیلے تھے۔

بھارتی نے اس مقابلے میں دو تیزگیندباز بمراہ اور ایشانت شرما اور تین اسپنروں آف اسپنر اشون، لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم اور پارٹ ٹائم آف اسپنر واشنگٹن سندر کو رکھا۔

لیفٹ آرم اسپن آل راونڈر اکشر پٹیل گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے پہلے ٹسٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ ندیم کچھ خاص نہیں کرسکے۔

اپنا دوسرا ٹسٹ کھیل رہے 31 سالہ ندیم نے 20 اوور میں 69 رن دئے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ سندر نے 12 اوور میں 55 رن دئے اور وہ بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

آسٹریلیا دورے سے باہر رہے ایشانت شرما نے اس سیریز سے ٹیم انڈیا میں واپسی کی ۔ انہوں نے نپی تلی گیندبازی کی لیکن 15 اوور میں 27 رن دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کیا۔ بمراہ نے 18.3 اوور میں 40 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ اشون نے 24 اوور میں 68 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔

روٹ اور سبلے نے دوسرے سیشن میں انگلینڈ کی اننگز کو سنبھالا اور تیسرے سیشن میں اسے مضبوط فراہم کی۔ بھارت نے 81 اوور مکمل ہونے کے بعد آخری سیشن میں نئی گیند لی اور اسے تیسری کامیابی دن کے آخری اوور میں ملی۔ سبلے کے آوٹ ہوتے ہی تیسرے دن کا کھیل بھی ختم ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.