ETV Bharat / sports

دوسرا ٹی 20 روہت اور چہل کے لیے ہے خاص

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا جانےوالا دوسرا ٹی 20 بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما اور اسپین گیند باز یزویندر چہل کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔

روہت اور چہل
روہت اور چہل
author img

By

Published : Dec 8, 2019, 6:21 PM IST

جارحانہ سلامی بلے باز روہت شرما ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ایک چھکا لگاتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 چھکے مکمل کرلیں گے۔

روہت شرما
روہت شرما

روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 چھکا لگانے والے دنیا کے تیسرے اور بھارت کے پہلے بلے باز بطن جائیں گے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 534 جبکہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 476 چھکے لگائے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کے ہی اسپین گیند باز یزویندر چہل ایک وکٹ لیتے ہی ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بھارتی گیند باز بن جائیں گے۔

یزویندر چہل
یزویندر چہل

بھارت کی جانب سے ٹی 20 میچوں میں روی چندرن اشون نے 52 وکٹیں حال کی ہیں اور اب یزویندر چہل بھی 52 وکٹ لے کر اشون کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے مقام پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل چہل کے نام 50 ٹی 20 وکٹیں تھیں جبکہ انہوں نے حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.