ETV Bharat / sports

'طاہر کو پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے' - عمران طاہر

جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر اور انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے عمران طاہر وکٹ لینے کے بعدجشن منانے کے اپنے جوشیلے اسٹائل کے لیے ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں۔

author img

By

Published : May 2, 2019, 11:38 PM IST

اس بار بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ان کے جوشیلے جشن اسٹائل کو لے کر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

بدھ کو اہم مقابلے میں دہلی كیپٹلس کو 80 رنز سے شکست دینے کے بعد جب دھونی سے پوچھا گیا کہ وہ طاہر کو کیسے مبارکباد دیتے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ طاہر وکٹ لینے کے بعد بہت دور تک دوڑ جاتے ہیں۔

دھونی نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ 'جب عمران وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہیں تب میں اور شین واٹسن ان کے واپس پوزیشن پر آنے کا انتظار کرتے ہیں اور پھر انہیں وکٹ کے لیے مبارک باد دیتے ہیں'۔

غور طلب ہے کہ طاہر وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے اپنے زبردست اسٹائل کے لیے مشہور ہیں۔ وہ وکٹ لینے کے بعد تیزی سے بھاگتے ہوئے میدان کے کونے پر پہنچ جاتے ہیں اور شائقین کا سلام قبول کرتے ہیں۔

وہ اتنا تیز بھاگتے ہیں کہ دیگر کھلاڑیوں کو ان کا پکڑنے کے لیے مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جاتا ہے ۔ان کا یہ اسٹائل سوشل مڈيا پر بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔

عمران نے موجودہ سیزن میں ابھی تک 21 وکٹ لیے ہیں۔ وہ سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے بولر ہیں۔

انہوں نے بدھ کو دہلی کے خلاف اہم میچ میں چار وکٹ لئے جس کی وجہ سے ٹیم میچ کو بے حد آسانی سے جیت گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.