ETV Bharat / sports

India vs Australia Test series آسٹریلوی ٹیم کو دوہرا جھٹکا، کیمرون گرین بھی ناگپور ٹیسٹ سے باہر

ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے ہی آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ کے بعد اب فاسٹ بالر آل راؤنڈر کیمرون گرین بھی ناگپور ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ India vs Australia Test series

cameron green Josh Hazlewood out of IND vs Aus 1st test nagpur Border Gavaskar Trophy
آسٹریلوی ٹیم کو دوہرا جھٹکا، کیمرون گرین بھی ناگپور ٹیسٹ سے باہر
author img

By

Published : Feb 8, 2023, 9:57 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز نو فروری سے کھیلا جانا ہے۔ ناگپور ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کیمرون گرین کا سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کھیلنا بہت مشکل ہے۔ اس بات کی تصدیق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے خود کی ہے۔ اسمتھ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گرین نے نیٹ میں بیٹنگ کی پریکٹس نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرین کو ناگپور ٹیسٹ میں کھیلنا بہت مشکل لگ رہا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جانا ہے۔

گرین کے بارے میں اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ 'انہیں نہیں لگتا کہ وہ کھیل سکیں گے۔ اس نے نیٹ پرکٹس میں گیند بازوں کا سامنا بھی نہیں کیا۔ ایسے میں، وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ گرین نہیں کھیل سکے گا، لیکن کون جانتا ہے۔ مجھے پوری طرح یقین نہیں ہے۔ ہم آخری دم تک ان کے فٹ ہونے کا انتظار کریں گے۔ اس وقت مجھے یقین ہے کہ اس کے کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔'

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں یہ آسٹریلوی ٹیم کے لیے دوہرا دھچکا ہے۔ کیمرون گرین دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے ناقابل شکست 51 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبمن گل، پجارا، وراٹ کوہلی، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، آر کے اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ، سوریہ کمار یادو۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.