ETV Bharat / sports

India Storm Into Final بھارت نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی - چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز

ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جمعہ کو بھارت نے تلک ورما کی 26 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 55 رنز کی اننگز اور واشنگٹن سندر کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ اس کے ساتھ ہی اس ایونٹ میں بھارت کا کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی ہو گیا ہے۔

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 11:29 AM IST

ہانگزو: چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز میں آج مردوں کے کرکٹ میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 96 رنز بنائے۔ ہندوستان نے 97 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنا پہلا وکٹ صفر کے اسکور پر یشسوی جیسوال کی صورت میں گنوایا۔ یشسوی جیسوال کو رپن مونڈل نے مرتیونجے چودھری کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد رتوراج گائیکواڑ اور تلک ورما نے اننگز سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان 95 رنز کی شراکت نے ہندوستانی ٹیم کو 9.2 اوور میں آسان فتح دلائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رپن مونڈل نے 26 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 96 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر علی نے سب سے زیادہ 24 رن اور پرویز حسین نے 23 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ صرف رقیب الحسن (14 رنز) ہی دوہرا ہندسہ عبور کر سکے۔ بنگلہ دیش کے سات بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے ۔ ان میں سے دو بلے باز ذاکر حسن اور رپن مونڈل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ سندر نے حسن کو جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ رنکو مونڈل ارشدیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا محمود الحسن جوئے کے پانچویں اوور میں پانچ رنز بنانے کی صورت میں لگا۔ وہ سائی کشور جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

21 رنز کے اسکور پر بنگلہ دیش کا دوسرا وکٹ کپتان سیف حسن ایک رن کی صورت میں گرا۔ وہ سندر کی گیند پر رنکو کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔پرویز حسین 32 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے۔ تلک ورما نے انہیں رتوراج گائیکواڑ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ سائی کشور نے سات رنز کے اسکور پر عفیف حسین کو آؤٹ کیا۔ شیوم دوبے نے ان کا کیچ لیا۔ دوبے نے میچ میں تیسرا وکٹ لیا۔ بنگلہ دیش نے مرتیونجے چودھری کی شکل میں 11 گیندوں میں چار رنز پر سات وکٹ گنوا ئے۔ وہ روی بشنوئی کے ہاتھوں وکٹ کیپر جیتیش شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد رقیب الحسن چھ گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شہباز احمد نے انہیں تلک ورما کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ رپن مونڈل کو صفر پر ارشدیپ نے رنکو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر بنگلہ دیش کی ٹیم کو نو وکٹوں پر 96 رنز پر سمٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Asian Games 2023 بھارتی خواتین کی تیرانداز ٹیم نے کمپاؤنڈ تیراندازی میں گولڈ میڈل جیتا

ہندوستان کی جانب سے روی سائی کشور نے تین وکٹ حاصل کئے۔ واشنگٹن سندر کو دو وکٹ ملے۔ ارشدیپ سنگھ، تلک ورما، روی بشنوئی اور شہباز احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.