انڈین پریمیئر لیگ شروع ہونے سے قبل فرنچائزیز کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ IPL franchises facing problems کچھ فرنچائزیز کے کھلاڑی زخمی ہوگئے ہیں تو کچھ ٹیموں کے کھلاڑی نے لیگ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے جس کے بعد ان کے اسکواڈ میں رد و بدل اور دوسرے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا چیلینج ہے۔ آئی پی ایل کا آغاز 26 مارچ کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ یہ میچ آئی پی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے لیے تاریخی ہو گا کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے شائقین کا اسٹیڈیم میں آنا بند تھا لیکن اب شائقین سانسیں روک دینے والے میچ دیکھ سکیں گے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا سکیں گے۔
- معین علی آئی پی ایل میں پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے
دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز کو انڈین پریمیئر لیگ کے آغاز سے قبل بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو بھارت آنے کے لیے مطلوبہ ویزا نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ اس وقت برطانیہ میں ہی ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ معین کو کولکاتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف کھیلنے کے لیے پیر تک بھارت پہنچنا ہوگا۔ آئی پی ایل کے بائیو ببل میں داخل ہونے کے لیے تین دن کا قرنطینہ لازمی ہے اور ایسی صورتحال میں چنئی کی ٹیم مینجمنٹ نے معین کے دستیاب نہ ہونے کے امکان کو قبول کیا ہے۔ اگر معین علی پہلا میچ کھیلنے میں ناکام رہتے ہیں تو چنئی کے پاس رتوراج گائیکواڑ اور رابن اُتھپا کے ساتھ ڈیون کانوے کو ٹاپ آرڈر میں شامل کرنے کا متبادل حاصل ہے۔
واضح رہے کہ معین علی کو آئی پی ایل میگا نیلامی سے قبل ہی چنئی نے ریلیز نہ کرتے ہوئے ٹیم میں برقرار رکھا تھا۔ معین علی نے گزشتہ سیزن میں 357 رنز بنا کر چنئی کے ٹائٹل کے سفر میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی آف بریک بالنگ سے اہم وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے 'دی ہنڈریڈ' میں اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھا۔ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حال ہی میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنایا۔ کم از کم پہلے میچ میں چنئی سُپر کنگز کو معین علی کی غیر موجودگی میں ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ اترنا پڑے گا کیونکہ کپتان ایم ایس دھونی کے پاس اب کولکاتہ کے بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کے خلاف معین کے آف اسپن کا متبادل دستیاب نہیں ہوگا۔
- سوریہ کُمار یادو بھی زخمی
ممبئی انڈینز کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے شروعاتی میچوں سے باہر ہو سکتے ہیں۔ سوریہ کمار یادیو 27 مارچ کو دہلی کیپٹلز کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ 31 سالہ سوریہ کمار اپنے انگوٹھے کی چوٹ (ہیئر لائن فریکچر) سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وہ اس وقت بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہیں اور انہیں وہاں سے چھٹی نہیں ملی ہے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے وہاں انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ یادو کو یہ چوٹ 22 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں لگی تھی۔
سوریہ کمار کی یہ چوٹ ممبئی انڈینز کے لیے مسئلہ بن سکتی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ روہت شرما اور ایشان کشن کے علاوہ ممبئی انڈینز کی ٹیم میں کوئی دوسرا ایسا بھارتی بلے باز نہیں ہے جو بین الاقوامی سطح کا تجربہ رکھتا ہو۔ سوریہ کو ممبئی انڈینز کی ٹیم نے 2019 میں خریدا تھا۔ اس کے بعد سے انہوں نے ممبئی کے لیے ٹاپ آرڈر بلے باز کے طور پر کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اگرچہ ممبئی انڈینز، جس نے پانچ بار آئی پی ایل جیتا، پچھلے سیزن میں ناک آؤٹ مرحلے تک نہیں پہنچ سکی تھی لیکن سوریہ کمار یادو کی شاندار کارکردگی جاری رہی تھی۔
انہوں نے گزشتہ سیزن میں 143.43 کے اسٹرائیک ریٹ اور 22 کے اوسط سے 317 رن بنائے تھے۔ سوریہ کمار کے لیے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی پوزیشن میں آسکتے ہیں اور وہ کھیل کے آغاز سے ہی گیند بازوں کو نشانہ بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگاتے۔ اسی لیے وہ ممبئی کے اہم بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ممبئی، سوریہ کمار کی جگہ رمندیپ سنگھ اور انمول پریت سنگھ میں سے کسی ایک پر غور کرنے پر مجبور ہو جائے۔ خیال رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی کزن بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد کے اَن کیپڈ بلے باز تلک ورما بھی تیسرے نمبر پر کھیلنے کے مضبوط دعویدار ہیں۔
- مارک ووڈ آئی پی ایل 2022 سے باہر ہو گئے
مارک ووڈ کو لکھنؤ سُپر جائنٹس Lucknow Super Giants نے فروری میں میگا آئی پی ایل نیلامی Mega IPL Auction میں 7.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا لیکن کُہنی کی چوٹ کی وجہ سے وہ انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔Mark Wood Out Of IPL 2022 انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ، جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران کُہنی کی چوٹ لگی تھی، انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں لکھنؤ سپر جائنٹس کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔ Mark Wood Out Of IPL 2022
اطلاعات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے لکھنؤ سُپر جائنٹس Lucknow Super Giants کے لیے موصول ہونے والی میڈیکل اپ ڈیٹ میں ووڈ کو بالنگ سے باہر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارک ووڈ کو لکھنؤ سُپر جائنٹس نے فروری میں میگا آئی پی ایل نیلامی میں 7.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ تاہم کُہنی کی چوٹ کے بعد ووڈ کی آئی پی ایل میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ای سی بی سے جمعہ کو ووڈ کی چوٹ کا تفصیلی جائزہ متوقع ہے۔ Mark Wood Out Of IPL 2022 Due To Injury
- مارک ووڈ کی جگہ لیں گے اینڈریو ٹائی
لکھنؤ سُپر جائنٹس نے آئی پی ایل میں اپنے زخمی کھلاڑی مارک ووڈ کی جگہ آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی کو شامل کیا ہے۔ اینڈریو ٹائی نے آسٹریلیا کے لیے 32 ٹی 20 کھیلے ہیں اور 47 وکٹ حاصل کیے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں انہوں نے 27 میچوں میں 40 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ وہ اپنی ایک کروڑ روپے کی بیس پرائز میں لکھنؤ کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
- آئی پی ایل شائقین کو اسٹیڈیم میں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار
انڈین پریمیئر لیگ 2022 اسٹیڈیمز میں شائقین کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ آئی پی ایل کا آغاز 26 مارچ کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ یہ میچ آئی پی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے لیے تاریخی ہو گا کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے شائقین کا اسٹیڈیم میں آنا بند تھا لیکن اب شائقین سانسیں روک دینے والے میچ دیکھ سکیں گے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا سکیں گے۔
ناظرین 23 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے آفیشل ویب سائٹ پر ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے ٹکٹ خرید سکیں گے۔ یہ میچز ممبئی، نوی ممبئی اور پونے کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ کووڈ 19 پروٹوکول کے تحت 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔اس سیزن میں بیس، بیس میچ وانکھیڈے اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ 15-15 میچ بریبورن اور ایم سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم پونے میں کھیلے جائیں گے۔