ETV Bharat / sports

IPL News Team: گجرات ٹائٹنس ہوگا ہاردک پانڈیا کی ٹیم کا نام

انڈین پریمیئر لیگ Indian Premier League کی نئی ٹیم کا نام گجرات ٹائٹنس ہوگا جس کی قیادت ممکنہ طور پر بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کریں گے۔

IPL
IPL
author img

By

Published : Feb 9, 2022, 7:20 PM IST

گجرات ٹائٹنس Gujarat Titans ٹیم انتظامیہ نے ہاردک پانڈیا اور ٹیم کے ہیڈ کوچ آشیش نہرا کی موجودگی میں ورچوئل طریقہ سے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام گجرات کی خوشحالی اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

احمد آباد ٹیم کے مالک سی وی سی کیپٹل کے پارٹنر سدھارتھ پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ 'ہم نیلامی کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک بہترین ٹیم بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'ہم ایسے کھلاڑیوں کا گروپ چاہتے ہیں جو نہ صرف کرکٹ میں ماہر ہوں بلکہ کھیل کے 'ٹائٹن' بننے کے لیے بھی متاثر ہوں۔ ہم بھارت اور دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو اپنے کھیل سے اپنا بنانا چاہتے ہیں۔

احمدآباد کی ٹیم نے مقامی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو کپتان منتخب کیا ہے جب کہ راشد خان اور شبھمن گل ٹیم کے دیگر کھلاڑی ہیں۔ وہیں وکرم سولنکی کو ٹیم کا کرکٹ ڈائریکٹر، آشیش نہرا کو ہیڈکوچ اور گیری کرسٹن کو مینٹر اور بلے بازی کوچ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس بار آئی پی ایل میں دو نئی ٹیمیں لکھنؤ اور احمد آباد حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے پہلے لکھنؤ نے اپنی ٹیم کا نام 'لکھنؤ سُپر جائنٹس' رکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.