چار دروازہ علاقہ برادری کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹی وی سیریل سیل کو بین کرنے کی درخواست کی ہے۔ احتجاج کے درمیان موجود لوگوں نے کلرس ٹی وی اور بگ باس کے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
چار دروازہ علاقہ برادری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جے پور کے رہنے والے ارحان خان نے کوئی غلطی کی ہی نہیں تھی تو پھر اس کو کس وجہ سے باہر نکالا گیا۔ اس کو جلد سے جلد واپس بلانے کی درخواست بھی بگ باس کے انتظامیہ سے کی گئی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بگ باس کے اعلی افسران ارحان خان کو دوبارہ سے گھر کے اندر واپس نہیں لیتے ہیں تو آنے والے وقت میں کلرس چینل کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور بڑے پیمانے پر احتجاج بھی دارالحکومت جے پور میں نظر آئے گا۔