ٹی وی اداکارہ دیوولینا بھٹا چاریہ کے باورچی کو قرنطینہ مرکز بھیجا گیا ہے اور انہیں ایک بار پھر سے اپنے گھر میں قید ہونا پڑ رہا ہے۔
درaصل چند روز قبل ہی کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آنے کی وجہ سے دیوولینا کی سوسائٹی کو سیل کر دیا گیا تھا۔ اب خبر یہ ہے کہ دیوولینا کے باورچی کو بھی قرنطینہ مرکز بھیجا گیا ہے۔
حالانکہ ان کے باورچی میں کورونا کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
دیوولینا کے مطابق انہیں گزشتہ 5 ماہ میں چوتھی بار ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے مسلسل خود کو قرنطینہ میں رکھنا پڑ رہا ہے۔میرے لیے یہ کرنا کافی مشکل ہوتا جارہا ہے۔یہ پانچ مہینے میں چوتھی بار ہے جب مجھے چار دیواروں کے بیچ اس طرح پھنسنا پڑ رہا ہے۔سب سے پہلے بگ باس میں اس کے بعد میرے کمر میں تکلیف ہوگئی تھی اور مجھے پوری طرح آرام کرنے کے لیے کہا گیا تھا جس کی وجہ سے گھر میں بند ہونا پڑا۔اس کے بعد لاک ڈاؤن ہوگیا اور اب ایک بار پھر جب میں ضروری سامان لانے کے لیے باہر جانا چاہتی تھی تب مجھے پھر سے خود کو بند کرنے کے لیے کہا جارہا ہے۔
دیوولینا بگ باس 13 کے گھر میں کافی وقت تک رہ کر آئی ہیں اس لیے ان کا کہنا ہے کہ باورچی کے چلے جانے سے انہیں زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
دیوولینا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے باورچی کو قرنطینہ مرکز بھیجا گیا ہے لیکن ان کی کورونا وائرس کی جانچ کرنے کے بعد ان کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس بات کو جنگل کی آگ کی طرح کیوں پھیلایا جارہا ہے کہ میرا باورچی کورونا متاثر ہے۔حکومت نے انہیں ایک ہوٹل میں رکھا ہے اور ان کا اچھے سے دھیان رکھا جارہا ہے۔