ETV Bharat / sitara

گلوکارہ ریحانہ کے والد نے کورونا کو شکست دی

معروف گلوکارہ ریحانہ کے والد جو کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے گئے تھے، انہوں نے بتایا کہ اس بیماری پر قابو پانا بہت مشکل تھا۔ لیکن ان کی بیٹی کی بھر پور حمایت اور اچھی دیکھ بھال کی وجہ سے وہ اس مہلک بیماری سے بچ گئے۔

rihanna's father test positive, survives COVID-19 battle
گلوکارہ ریحانہ کے والد نے کورونا کو شکست دی
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 6:39 PM IST

گلوکارہ ریحانہ کے والد رونالڈ فینٹی، کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے لیکن وہ اپنی سپر اسٹار بیٹی کی مدد سے اس بیماری سے بچ گئے۔

رونالڈ کو بارباڈوس میں ان کے گھر میں جانچ کے دوران کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ خبروں کے مطابق، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ وہ اس مہلک کورونا وائرس سے مثبت پائے جانے کے بعد اور تیز بخار ہونے کی وجہ سے مر جائیں گے۔

رونالڈ نے بتایا کہ ان کی بیٹی جس کا اصل نام روبین فینٹی ہے، اس نے اپنے گھر سے مجھے ایک وینٹیلیٹر بھیجا اور ہر روز میرا چیک اپ کرنے لگی۔

ریحانہ کے 66 برس کے والد رونالڈ نے کہا کہ میری بیٹی روبین میرا روزانہ چیک اپ کرتی رہتی تھی۔ میں نے سمجھ لیا تھا کہ میں مرنے والا ہوں۔ مجھے بیٹی سے کہنا پڑا کہ میں تم سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔ بیٹیوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا۔ میں نے ان سب کے ہر کام کی تعریف کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کیریبین میں ان کے گھر جو وینٹیلیٹر آیا تھا وہ ابھی تک استعمال نہیں ہوا ہے۔ رونالڈ نے مزید کہا کہ ان کی 32 سالہ بیٹی نے انہیں اس بیماری سے بچانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

بیماری کے وقت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ میرے ناک کے اندر بخار تھا۔ ہونٹوں پر بخار تھا۔ بہت زیادہ بخار تھا۔ مجھے زندگی کا خوف ستانے لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایمانداری سے کہوں تو مجھے لگا تھا کہ میں مرجاؤں گا،۔

سب کے لیے ایک پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی گھر میں رہے۔ یہ ایک سنگین صورتحال ہے۔ لوگوں کے احساس سے زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ براہ کرم گھر پر ہی رہیں’۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.