انیس بزمی کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنی اگلی فلم کامیڈی ۔ ڈرامہ کے لیے نئے صلاحیت مند اداکاروں کو اپنی فلم میں موقع دینے کے خواہاں ہیں۔
اگر ذرائع کی مانیں تو ، 'سِمبا' ایکٹر اور 'راضی' اسٹار دونوں ہی ایک ساتھ پہلی دفعہ انیس بزمی کی ہدایت کاری بننے والی فلم میں نظر آ سکتے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ 'یہ غلطیوں کی کامیڈی ہے اور وکی نے پہلے ہی فلم کے لیے ہاں کہہ دیا ہے۔'
انہوں نے سارا علی خان کو اپروچ کیا کیونکہ ڈائریکٹر کو لگتا ہے کہ وہ کمال کی اداکارہ ہیں اور لوگوں نے اب تک کامک سائیڈ تک نہیں دیکھا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ فائنل ہو رہا ہے۔ سارا کو اسکرپٹ پسند آئی ہے۔ یہ صرف کامیڈی ہے۔ سارا اور وکی کے ساتھ اگلے برس شوٹنگ شروع ہو گی۔
کچھ رپورٹس کے مطابق انیس بزمی جو اپنی آنے والی فلم 'پاگلپنتی' کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں وہ اپنی کارتک آرین اسٹارر فلم'بھول بھلیا2' کو مکمل کرنے کے بعد اس فلم پر کام کریں گے۔
فی الحال وکی کوشل کے کھاتے میں 'بھوت۔ پارٹ ون: دی ہانٹیڈ شپ'، تخت اور سردار ادھم سنگھ' شامل ہیں۔ وہیں سارا بھی ابھی 'کولی نمبر 1' کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور پھر کارتک آرین کے ساتھ 'لو آج کل 2' کریں گی۔