ETV Bharat / sitara

سُشانت کے فارم ہاؤس سے ملی نوٹس، اہم انکشافات ہونے کی توقع

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 10:17 PM IST

سُشانت سنگھ راجپوت کے فارم ہاؤس سے ان کے ہاتھوں لکھی ہوئی کچھ نوٹس ملی ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ نئی باتیں اور اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

sushant
sushant

سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کو تین ماہ ہوئے ہیں لیکن مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اس اداکار کی زندگی کے ساتھ بہت سے راز ہیں جو سب کو حیران کررہے ہیں۔

اب سُشانت کے ذاتی نوٹ ہاتھ لگے ہیں جو ان نے فارم ہاؤس میں رہتے ہوئے لکھے تھے۔ نوٹس میں بہت سی چیزیں لکھی گئی ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ریا چکرورتی کے سُشانت کی زندگی میں آنے سے پہلے سُشانت ایک عام زندگی گزار رہے تھے۔

ایک ٹی وی نیوز چینل کے پاس موجود ان نوٹس کے مطابق سُشانت سنگھ راجپوت سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہتے تھے۔ وہ اپنے کریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے تھے۔ نیز وہ کیدارناتھ فلم کی اسکرپٹ پڑھنا اور کرتی سینن کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے تھے۔

نوٹس میں بہت ساری چیزیں لکھی ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ ریا چکرورتی کی آمد سے قبل سُشانت معمول کی زندگی گزار رہے تھے۔

یہ نوٹس اس وقت کی ہیں جب سُشانت سنگھ راجپوت کی ریا سے نہیں ملاقات نہیں ہوئی تھی اور وہ کریئر پر توجہ مرکوز کرنے نیز اپنی ترجیحات پر زور دیتے تھے۔ اس کے علاوہ سُشانت تمباکو نوشی چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

نوٹس پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت اپنے کنبہ کے ساتھ رابطے میں تھے۔ وہ ان کے ساتھ معیاری وقت گزارنا چاہتے تھے۔ نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ کہ سُشانت اپنی بہن پرینکا اور بہنوئی مہیش کے ساتھ ٹور پر جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ سُشانت اپنی بہنوں سے قریب تھے۔ تاہم جب سے ریا کی سُشانت کی زندگی میں انٹری ہوئی وہ بدل گئے تھے، سشانت کی عادات بھی تبدیل ہوگئی تھیں۔ وہ کسی حد تک اپنے کنبے سے بھی الگ ہوگئے تھے۔

ایسی صورتحال میں امکان ہے یہ نوٹس اب سُشانت کی زندگی کے اسرار کو کھول سکتے ہیں جو ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.