ETV Bharat / sitara

سوشانت سنگھ خودکشی کیس: ممبئی پولیس کا نوٹس

ریا چکرورتی کو مردہ خانے میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے ممبئی پولیس اور کُوپر ہسپتال کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:39 PM IST

سوشانت سنگھ راجپوت موت کی تحقیقات کے معاملے میں ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 14 جون کو سوشانت سنگھ کے انتقال کے بعد ایک دن بعد ریا چکروتی کو مردہ خانے میں اجازت دینے پر مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن (ایم ایچ ایس آر سی) نے ممبئی پولیس اور کُوپر ہسپتال کو ایک نوٹس بھیج دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریا چکروتی کو مردہ خانہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر ایم ایچ ایس آر سی کی جانب سے کُوپر ہسپتال انتظامیہ اور ممبئی پولیس کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے، جہاں اداکار کی لاش کو 45 منٹ کے لئے رکھا گیا تھا۔

کمیشن کے سرباہ ایم اے سعید نے ایک بیان میں کہا ' میں نے کئی ویڈیو کلپس دیکھے جس میں ریا چکروتی کوپر ہسپتال کے مردہ خانہ میں داخل ہوتی نظر آرہی ہیں۔ میں نے کمیشن کے قانونی وننگ کے رجسٹرار سے کہا ہے کہ وہ مردہ خانے میں جانے کی اجازت سے متعلق قانونی جانچ کرئے۔ ہم نہیں جانتے کہ کس طرح اور کن حالات میں مردہ خانہ میں اجازت دی گئی تھی۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔'

ادھر بدھ کی صبح سی بی آی نے سوشانت سنگھ کے دوست اور باورچی سدھارتھ پیتھانی کو پوچھ گچھ کے لیے ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس لے گئے۔ گزشتہ روز سی بی آئی کی ٹیم گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی تھی، تاہم کچھ دیر بعد وہاں سے چلے گئے۔

بتا دیں کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون کو ممبئی کے باندرا میں واقع ان کے گھر سے ملی تھی۔ سوشانت کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے انھیں خودکشی کرنے پر اکسایا اور انھیں کنبہ سے دور کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.