ETV Bharat / sitara

لاک ڈاون: شوہر کے ساتھ رہنے پر مجبور بیوی کی سونو سود سے فریاد - میگرئنٹس

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود اصل زندگی میں ایک ہیرو کی طرح لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور وہ ممبئی سے ہزاروں تارک وطن مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات کو روانہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ سونو سود کی جانب سے کی جارہی کاوشوں کی ملک بھر میں زبردست ستائش ہو رہی ہے۔

Sonu's witty reply to woman who is fed up of husband amid lockdown
لاک ڈاون: شوہر کے ساتھ رہنے پر مجبور بیوی کی سونو سود سے فریاد
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 4:39 PM IST

اسی دوران سونو سود سے ایک خاتون نے عجیب فرمائش کی ہے، خاتون کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ساتھ گذشتہ دو ماہ سے کورنٹائن کی زندگی گذار رہی ہے اور وہ اس سے تنگ آچکی ہے۔

خاتون نے اداکار سے ٹوئٹر پر فرمائش کی ہے کہ ’میرے شوہر کو گھرسے باہر لیجانے کے انتظامات کریں یا مجھے اپنے والدہ کے گھر بھیج دیں‘۔

اس پر سونوسود نے دلچسپ جواب دیا ہے کہ ’میرے پاس ایک بہتر منصوبہ ہے، میں آپ دونوں کو گوا بھیج دوں گا، آپ کا کیا کہنا ہے‘۔

قبل ازیں خاتون نے ٹوئٹر پر سونو سود سے شکایت کی تھی کہ ’میں جنتا کرفیوں سے لاک ڈاون 4 تک اپنے شوہر کے ساتھ رہی ہوں، آپ انہیں کہیں بھیج دیں یا پھر مجھے اپنے ماں کے گھر بھیجنے کا انتظام کریں، میں مزید اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی‘۔

واضح رہے کہ فلم ایکٹر سونو سود نے گذشتہ ہفتہ گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری سے راج بھون میں ملاقات کی تاکہ انہیں فلاحی و امدادی کاموں سے واقف کرایا جاسکے جو وہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے درمیان میگرئنٹس کی مدد کے لیے کررہے ہیں۔ سونو نے میگرئنٹس کو دیگر ریاستوں میں واقع ان کے آبائی مقامات کو پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا جس کے لیے ملک بھر میں ان کی ستائش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.