ETV Bharat / sitara

شرمیلا ٹیگور اپنے پوتے تیمور کے لیے فکرمند - شرمیلا ٹیگور اپنے پوتے تیمور کے لیے فکرمند

اداکارہ شرمیلا ٹیگور اپنے پوتے تیمور علی خان کے لیے فکرمند ہے۔ اتنی کم عمر سے ہی تمیور کو میڈیا کی جانب سے ملنے والی توجہ نے شرمیلا کو اس فکر میں مبتلا کردیا ہے کہ کہیں عوام کی توجہ تیمور پر منفی اثرات مرتب نہ کردے۔

شرمیلا ٹیگور اپنے پوتے تیمور کے لیے فکرمند

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 10:53 AM IST

گزشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا تھا کہ تیمور کے ارد گرد لگنے والی میڈیا کی بھیڑ انہیں تھوڑا سا پریشان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیز نے تیمور کو زیادہ پریشان نہیں کیا ہے کیونکہ وہ اپنے اطراف میں ہونے والی ہلچل کو سمجھنے کے لیے کافی چھوٹا ہے، لیکن امید کرتی ہوں کہ عوام سے ملنے والی توجہ اس پر منفی اثرات نہیں قائم کرے گی۔

تمام میڈیا والوں کو کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور کی تصویر لینا پسند ہے۔ سوشل میڈیا میں تیمور کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سے ہی تیمور اب تک کے سب سے پسندیدہ اسٹار کڈ میں سے ایک ہیں لیکن میڈیا سے ملنے والی اسی توجہ نے تیمور کی دادی کو فکرمندی میں مبتلا کردیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شرمیلا نے تیمور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعتراف کرنا ہوگا کہ میں اس کے بارے میں تھوڑا سا پریشان ہوں۔ ہم اس فیملی کا حصہ ہیں جس پر تمام میڈیا کی نظر رہتی ہے۔ یہ پہلے ہمیں پیڈیسٹل پر بیٹھا دیتے ہیں اور پھر اچانک سے ہماری برائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ابھی تیمور کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ اس کے چاروں طرف کیا ہورہا ہے کیونکہ اسے سمجھنے کے لیے وہ ابھی بہت چھوٹا ہے۔ لیکن جیسے جیسے وہ بڑا ہوگا اور اگر اسے یہ توجہ نہیں ملی تو شاید یہ اس پر منفی اثرات قائم کرے، اس لیے ہم تھوڑے فکرمند ہیں لیکن جیسا سارہ کہتی ہے کہ ہم اس کو لے کر کیا کر سکتے ہیں، سچ تو یہ ہے کہ بغیر میڈیا کے آج کے دور میں ہمارا زندہ رہنا بھی تصور نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ معصوم ہے اور بچہ ہے۔ امید ہے کہ اس پر کوئی برا اثر نہیں پڑے گا۔ میں میڈیا سے درخواست کروں گی کہ وہ اس کے تئیں کچھ حساس ہوجائے۔ ورنہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.