ETV Bharat / sitara

شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی، جانئے وجہ - شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی شادی میں شرکت نہیں کی

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان کے علاوہ ان کی پوری فیملی نے شرکت کی۔ شاہ رخ خان کے اس پارٹی میں نہ جانے کی یہ وجہ سامنے آئی ہے۔ Why Shahrukh Khan did not Attend Farhan Akhtar wedding

شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی، جانئیے وجہ

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 3:44 PM IST

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی 19 فروری کو قریبی رشتہ دار اور دوستوں کی موجودگی میں دھوم دھام سے ہوئی۔ شادی کی خوشی میں جوڑے نے اپنے خاص دوستوں اور فلمی دنیا کی مشہور شخصیات کے لیے ایک شاندار پارٹی کا بھی اہتمام کیا تھا۔ Shahrukh Khan not Attended Farhan Akhtar wedding

اس پارٹی میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ یہاں تک کہ بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان کی پوری فیملی نے بھی اس پارٹی میں شرکت کی تھی لیکن کنگ خان نظر نہیں آئے تھے۔ شاہ رخ خان کے مداح اس پارٹی میں اداکار کے آنے کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب شاہ رخ خان کی فرحان اور شیبانی کی شادی کی پارٹی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ فرحان اور شیبانی نے حال ہی میں پروڈیوسر رتیش سدھوانی کے اپارٹمنٹ میں ایک شاندار شادی کی پارٹی رکھی تھی۔ اس پارٹی میں فرح خان، دیپیکا پڈوکون، ریتک روشن، کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور، ملائیکا اروڑہ، امریتا اروڑا اور ارجن رامپال جیسے فلمی دنیا کے کئی ستارے نے شرکت کی تھی۔ وہیں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان، بیٹی سہانہ خان اور بیٹا آریان خان بھی اس شادی کی تقریب میں پہنچے تھے لیکن شاہ رخ نظر نہیں آئے۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق شاہ رخ خان نے اس پارٹی میں اس لیے شرکت نہیں کی کیونکہ وہ فی الحال میڈیا سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جب سے ان کے بیٹے آریان خان منشیات کے کیس میں گرفتار کیے گئے ہیں تب سے شاہ رخ میڈیا سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔

اداکار کی فلموں کی بات کریں تو شاہ رخ خان جلد ہی اپنی آنے والی فلم 'پٹھان' کی شوٹنگ مکمل کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: شبانی دانڈیکر نے سول تقریب کی کچھ تصویریں شیئر کیں

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.