رندھیر کپور کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر کپور خاندان کے تمام افراد رندھیر کپور کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ سالگرہ کے موقع کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے فورا بعد ہی انہیں جشن منانے کے لیے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جانے لگا۔ تاہم ، رندھیر نے کہا ہے کہ یہ ایک چھوٹی ملاقات تھی اور کسی طرح کے جشن کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔
ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر نے کہا ہے کہ یہاں کوئی جشن نہیں منایا گیا تھا اور ابھی تک کوئی بھی راجیو کی موت سے ابھر نہیں پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی ملاقات تھی۔کوئی جشن نہیں تھا۔ ہمیں اپنے چھوٹے بھائی راجیو کی یاد آرہی ہے۔ ان کا گذشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔ یہ ان کی موت اچانک واقع ہوگئی تھی۔ ہم ابھی بھی اس سے ابھر نہیں پائے ہیں۔
واضح رہے کا راجیو کا 58 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ لیجنڈ راج کپور کے تین بیٹوں میں سب سے چھوٹے اور رندھیر اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی تھے۔