بالی وڈ اداکار کارتک آرین اپنی آنے والی فلم دھماکہ میں نیوز اینکر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ کارتک آرین ان دنوں فلم 'فریڈی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس دسہرہ پر کارتک کی فلم 'دھماکہ' کے ریلیز ہونے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ یہ فلم فی الحال پوسٹ پروڈکشن مرحلے میں ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فلم 'دھماکہ' میں کارتک ایک نیوز اینکر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس پر بریکنگ نیوز لانے کے لیے بہت دباؤ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ نیوز اینکر کس ذہنی صورتحال سے گزرتا ہے وہ بھی پلاٹ فلم میں ہے۔
مزید پڑھیں: اداکار انوپم شیام کا 63 سال میں انتقال
فلم 'دھماکہ ' میں ، کارتک آرین ، ارجن پاٹھک نامی کردار نبھا رہے ہیں ، جو دہشت گرد حملوں کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کور کرتا ہے۔ ممبئی کے پس منظر پر مبنی اس فلم کی تخلیق رونی سکرو والا کی آر ایس وی پی اور رام مادھوانی فلمز (شریک پروڈیوسر امیتا مدھوانی کے ساتھ) کی جا رہی ہے۔
یو این آئی