ETV Bharat / sitara

دیپیکا ،رنبیر کے ساتھ پھر نظر آئیں گی - Bollywood

مشہور اداکارہ دیپیکا پدوکون اور راک اسٹار رنبیر کپور کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آ سکتی ہے۔

دیپکا ،رنبیر کے ساتھ پھر نظر آئیں گی
author img

By

Published : Jul 21, 2019, 8:50 PM IST

رنبیر اور دیپیکا کی جوڑی شائقین کو بےحد پسند ہے۔ فلم بچنا اے حسینوں، یہ جوانی ہے دیوانی اور تماشا میں دونوں کا تال میل شائقین کو بہت پسند آیا۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں ایک بار پھر سے بڑے پردے پر ساتھ نظر آنے کی تیاری میں ہیں اور یہ فلم لو رنجن کی اگلی فلم ہوگی۔

ایسی خبریں ہیں کہ اس فلم کے لئے دیپیکا کا سلیکشن کر لیا گیا ہے، جس میں اجے دیوگن بھی ہوں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اجے اس فلم میں رنبیر کپور کے باپ کے رول میں نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم پر اس سال کے آخر تک کام شرو ع ہو جائے گا۔ دیپیکا اس وقت کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’83‘ کی شوٹنگ کررہی ہیں، جس میں ان کے شوہر رنویر سنگھ مرکزی رول میں ہیں۔

یہ فلم سال 1983میں انڈین کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر مبنی ہے اور رنویر اس میں کرکٹر کپِل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Intro:Body:

999

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.