ETV Bharat / sitara

فلم 'لوپ لپیٹا' میں تاپسی پنو کے ساتھ کیمسٹری بہترین ہوگی: طاہر راج بھسین - مورٹیز بلیئبٹریو

اداکار طاہر راج بھسین ''لوپ لپیٹا'' میں اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

فلم 'لوپ لیپٹا' میں تپسی پنوں کے ساتھ کیمسٹری بہترین ہوگی: طاہر راج بھسن

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 4:38 PM IST

اداکار طاہر راج بھسین کا کہنا ہے کہ وہ ٹائم ٹریلر کی 1998 جرمنی کی ہٹ 'رن لولا رن' کے ہندی اڈاپٹیشن (ریمیک)، 'لوپ لپیٹا' میں تاپسی پنو کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

33 سالہ اداکار ، جن کی آخری ریلیز چھچھورے ایک بلاک بسٹر تھی، نے کہا کہ 'تاپسی ایک عمدہ فنکار ہے اور اسکرین پر ان کی جوڑی بہترین ثابت ہوگی۔'

اداکار نے کہا کہ "تاپسی اور میں اسکرین پر ایک انوکھی، نئی جوڑی لائیں گے، تاپسی ایک عمدہ اداکارہ ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح وہ اپنی ہر ایک فلم میں اپنا کردار بخوبی نبھاتی ہیں۔''

طاہر نے کہا کہ 'ہماری جوڑی اور کہانی سامعین کو ایک سنسنی خیز تفریحی ماحول فراہم کرے گی۔'

'رن لولا رن' میں اداکارہ فرانکا پوٹینٹے بطور لولا اور مورٹیز بلیئبٹریو نے بطور ماننی کا کردار ادا کیا تھا۔ کہانی ایک ایسی خاتون کی پیروی کرتی ہے جسے اپنے معشوق کی زندگی بچانے کے لیے بیس منٹ میں ایک لاکھ ڈوئچ مارکس حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

طاہر نے کہا کہ یہ فلم میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے اور اس کے ہندی ریمیک میں کام کرنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'رن لولا رن' جب میں نے پہلی بار دیکھی تھی تو اس فلم نے مجھے بہت حیران کردیا تھا، مجھے اس فلم میں جو چیز پسند ہے وہ اس کی راہ توڑنے والی کہانی ، کرداروں کے لوکز۔ اس فلم کی ہر ایک جیز بہت شاندار ہے۔''

اداکار کبیر خان کے 83 میں بھی نظر آئیں گے جس میں رنویر سنگھ اداکار ہیں ، جو سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کا کردار نبھا رہے ہیں۔

اس فلم میں طاہر نے لیجنڈری بلے باز سنیل گاوسکر کا کردار ادا کیا ہے جو اس کرسمس پر ریلیز ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.