ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ کا بابا صاحب کو خراج تحسین - ستارہ کی خبر

بھارتی آئین کے بنانے والے اور مساوات کی علامت بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کے مشہور شخصیات نے یاد کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

bollywood pays homage to babasaheb ambedkar on birth anniversary
امبیڈکر جینتی پر بالی ووڈ نے بابا صاحب کو خراج تحسین پیش کیا
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 9:41 PM IST

امبیڈکر جینتی پر بالی ووڈ کی جانب سے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بھارتی آئین کے خالق بھارت رتن بابا صاحب امبیڈکر ہیں۔ اس نامور ماہر معاشیات، انصاف پرست اور سیاستداں نے دلتوں کے لیے معاشرتی اصلاحات کی بھی قیادت کی۔ ان کے ایک حوالے کو شیئر کرتے ہوئے اداکار ایوشمان کھرانا نے ٹوئٹ کیا کہ 'پیدائش سے کبھی بھی قابلیت کا اندازہ نہیں لگایا جاتا- ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، # امبیڈکر جینتی۔

bollywood pays homage to babasaheb ambedkar on birth anniversary
اداکار ایوشمان کھرانا کا ٹوئٹ

تجربہ کار اداکار اور سیاستداں شتروگھن سنہا نے کہا کہ 'بابا صاحب کے نام سے مشہور، جنھوں نے غریبوں، خواتین اور دلتوں کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ ہم ملک کے لیے ان کے کردار اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ سلام، بابا صاحب امر رہیں! '

تجربہ کار اداکار اور سیاستداں شتروگھن سنہا کا ٹوئٹ

لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے ٹوئٹ کیا کہ 'نمسکار، بھارتی آئین کے مصنف بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جی کی جینتی پر میں ان کو عقیدت پیش کرتی ہوں۔ میں ان سے براہ راست مل سکی ہوں، یہ میری خوش قسمتی ہے۔

لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا ٹوئٹ

اداکارہ اور سیاستداں کرن کھیر نے ان کے بارے میں لکھا ہے کہ "بھارتی آئین کے خالق ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جی کی جینتی پر مبارکباد۔"

اداکارہ اور سیاستداں کرن کھیر کا ٹوئٹ

14 اپریل سنہ 1891 کو ایک غریب دلت خاندان میں پیدا ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر آزاد بھارت کے پہلے وزیر قانون، بھارتی آئین کے اصل معمار اور جمہوریہ ہند کے بانی بنے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.