بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیٹی کا نام کیا رکھا ہے ۔
انوشاکا نے انسٹا پر فو ٹو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ -- ”ہم اپنی زندگی، محبت، موجودگی اور شکرگزاری کے ساتھ بسر کرتے رہے لیکن اس چھوٹی وامیکا نے اس سب کو ایک نئی سطح پر لے گئیں”۔
آنسو - ہنسی - اضطراب - خوشی - یہ سارے احساسات چند ہی منٹوں میں تجربہ کر سکتے ہیں۔ سونا مشکل ہے لیکن ہمارا دل بہت خوش ہے۔ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ۔
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے وراٹ نے لکھا - بہت خوشی کا لمحہ جسے ہم جی رہے ہیں۔