ETV Bharat / sitara

اکشے کمار نے اپنی فلم بیل باٹم کے ریلیز کے تاریخ کا اعلان کیا - اداکار اکشے کمار

سپر اسٹار اکشے کمار نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی آئندہ فلم بیل باٹم 27 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

اکشے کمار نے اپنی فلم بیل باٹم کے ریلیز کے تاریخ کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 6:23 PM IST

کووڈ 19 کے معاملات میں کمی نظر آنے کے بعد ملک کے متعدد حصوں میں لاک ڈاؤن میں راحت دی گئی ہے۔جس کی وجہ سے اب فلم بیل باٹم کی ٹیم نے بھی فلم کو سنیماگھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو اداکار اکشے کمار نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کی آئندہ فلم بیل باٹم 27 جولائی کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ "مجھے معلوم ہے کہ آپ سب نے بیل باٹم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کیا ہے۔ آخرکار ہماری فلم کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ پوری دنیا کے سنیماگھروں پر بیل باٹم 27 جولائی کو ریلیز ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ فلم دو اپریل 2021 کو ریلیز ہونے والی تھی۔حالانکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے اس کی ریلیز میں تاخیر ہوئی۔

وہیں فلم کی ریلیز کی خبر سننے کے بعد شائقین اپنے جوش کو قابو نہیں کرپارہے ہیں۔اکشے کمار کے اس پوسٹ کے بعد ایک مداح نے لکھا کہ کہ 'آخر کار یہ فلم ریلیز ہورہی ہے، میں اس فلم کو دیکھنے تھئیٹر ضرور جاؤں گا۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ بہت شاندار خبر، آپ کو ڈھیر سارا پیار، امیدا کرتا ہوں کہ یہ فلم بہت کامیاب ہو۔

رنجیت ایم تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایک جاسوسی تھرلر ہے۔ واشو بھگانی ، جیکی بھگانی ، دیپشیکھا دیشمکھ ، منیشا اڈوانی ، مدھو بھوجونی اور نکھل اڈوانی اس پروجیکٹ کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔وہیں اس فلم میں اداکار وانی کپور، ہما قریشی اور لارا دتہ بھوپتی بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔

وہیں اکشے کمار فلم بیل باٹم کے علاوہ اترنگی رے، رکشا بندھن، بچن پانڈے، سوریہ ونشی، پرتھوی راج اور مشن لائن میں نظر آنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.