ETV Bharat / science-and-technology

Microblogging Site Twitter: سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹس پر دکھنے لگا گرے ٹِک

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سرکاری افسر اور دیگر رہنماؤں کے پروفائلز اب گرے ٹک کے ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔ Microblogging Site Twitter

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 12:31 PM IST

Updated : Dec 20, 2022, 3:55 PM IST

سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹس پر دکھنے لگا گرے ٹِک

ٹویٹر کے نئے ویریفکیشن سسٹم کے رنگ اب سائٹ پر نظر آنے لگے ہیں۔ سرکاری افسران اور ان کے ڈپارٹمنٹ کے نام اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر گرے رنگ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں کچھ پروفائلز پر اس طرح کی تبدیلیاں دیکھی جاچکی ہیں۔ پی ایم مودی، یو ایس صدر جوبائیڈن اور برطانیہ کے پی ایم رشی سنک سمیت کئی رہنماؤں کے ٹویٹر پروفائل اب گرے ٹک کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اسے مکمل طور پر لاگو نہیں کیا گیا ہے، جب کہ کئی رہنماؤں کا پروفائل ابھی بھی پرانے نیلے رنگ میں دکھائی دے رہا ہے۔ Twitter grey verification mark for government officials is live now

مسک نے مختلف رنگوں کے نشانات کا اعلان کیا تھا

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے نئے تصدیقی نظام کا اعلان کرنے کے لیے پچھلے دنوں مائیکروبلاگنگ سائٹ کا سہارا لیا تھا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ ہم اگلے ہفتے جمعہ سے verification Launching شروع کر رہے ہیں، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک، گورنمنٹ کے لیے گرے چیک، نارمل افراد کے لیے نیلے چیک اور تمام تصدیق شدہ اکاؤنٹس کا verification کیا جائے گا۔ Twitter grey verification mark for government officials is live now

مزید پڑھیں:

انہوں نے گزشتہ روز مختلف تنظیموں اور دیگر افراد کے لیے مختلف رنگوں کے استعمال کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا تاہم حال ہی میں ایک تفصیلات میں بتایا کہ تمام تصدیق شدہ صارفین کے پاس صرف ایک بلیو ٹک ہوگا۔ دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق، مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کا 'ٹوئٹر بلیو' سبسکرپشن ٹوئٹر کے اپنے ٹرسٹ اور سکیورٹی اسٹاف کی وارننگ کے باوجود شروع ہوگیا تھا۔ اس کے فوراً بعد بہت سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس نے مشہور شخصیات یا برانڈز کی نقالی شروع کردی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ Twitter grey verification mark for government officials is live now

Last Updated : Dec 20, 2022, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.