ETV Bharat / science-and-technology

Cyber crime Cases: ڈیجیٹل ادائیگیوں کی وجہ سے سائبر فراڈ میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 2:13 PM IST

ٹیکنالوجی کے اس دور میں سائبر کرمنلز ہر روز نئے نئے طریقے سے سائبر فراڈ کو انجام دے رہے ہیں۔ اس لیے ہر کسی کو آن لائن لین دین یا شاپنگ کرنے سے چوکنا رہنا چاہیے۔ Cybercrime Cases

ڈیجیٹل ادائیگیوں کی وجہ سے سائبر فراڈ میں اضافہ

حیدرآباد: بدلتے وقت کے ساتھ لوگ ٹیکنالوجی کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔ ہر چھوٹے بڑے سامان کے لیے آن لائن آرڈر میں دلچسپی رکھنے لگے ہیں۔ اور اسی کا فائدہ اٹھاکر سائبر کرمنلز دھڑلے سے سائبر فراڈ کے معاملے کو دے رہے ہیں۔ اس لیے ہر کسی کو آن لائن خریداری کرتے وقت چوکنا رہنا چاہتے ہیں۔ جانکاری کے مطابق گزشتہ دنوں ایک سائبر کرائم کا حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا، جہاں سریدھر نام کے ایک شخص جو معروف ملٹی نیشنل کارپوریشن میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ایک سائٹ پر بھاری رعایت کو دیکھتے ہوئے ایک مہنگا فون آن لائن آرڈر کیا۔ اور اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فون کی ادائیگی کی، کیونکہ سائٹ پر بتایا گیا تھا کہ یہ پیشکش صرف ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے پیشگی ادائیگی کی ہے۔ آرڈر کے بعد کئی دنوں تک فون نہیں آیا، اس کے بعد انہوں نے ویب سائٹ پر موجود ٹول فری نمبر پر کال کی، جہاں سے انہیں بتایا گیا کہ اسٹاک ختم ہوگیا، اس لیے ہم فون بھیجنے سے قاصر ہیں۔ اگر آپ ہمیں بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بتائیں تو ہم رقم واپس کر دیں گے۔‘‘ جواب ملا۔ Cyber fraud is on the rise due to digital payments

ان کی باتوں پر یقین کرتے ہوئے سریدھر نے نہ صرف بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بلکہ OTP بھی شیئر کر دیا۔ بعد ازاں رقم واپس نہیں ہوئی اور اکاؤنٹ بھی مکمل طور پر خالی کر دیا گیا۔ سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرانے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ جس سائٹ پر انہوں نے آرڈر کیا تھا وہ فرضی تھا۔ پہلے انہوں رعایت کی امید میں رقم کھو دی، اور بعد میں اسے حاصل کرنے کی جلدی میں اپنا پورا اکاؤنٹ کھو دیا۔ یہ اکیلے سریدھر کا مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو آئے دن سائبر کرمنلز کا شکار ہورہے ہیں۔ آن لائن شاپنگ اب عام بات ہوگئی ہے جس کی رسائی دیہی علاقوں تک ہوگئی ہے۔ اور اسی آن لائن شاپنگ کلچر کا سائبر کرمنلز بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ صارفین کو مختلف طریقوں سے لوٹ رہے ہیں۔ Cyber fraud is on the rise due to digital payments

مزید پڑھیں:

اس لیے آن لائن شاپنگ کے دوران ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیے۔ خریداری معروف سائٹس کے ذریعے ہی کی جانی چاہیے۔ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی بھی حالت میں نہیں دی جانی چاہئیں۔ ادائیگی صرف اس چیز کی قیمت کے مطابق کی جانی چاہئے۔ ادائیگی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد تفصیلات چیک کریں۔ زائد چارج شدہ رقم کی صورت میں فوری طور پر بینک سے شکایت کریں۔ اگر مقررہ وقت کے اندر شے موصول نہ ہو تو صارفین کو فوراً سائٹ پر شکایت کرنا چاہیے۔ اگر سائٹ سے کوئی جواب نہیں ملتا ہے، تو پولیس سے رابطہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.