ETV Bharat / jagte-raho

کانگڑا:35 سالہ نوجوان کا قتل، اہل خانہ نے جانچ کی مانگ کی - ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے ٹپری پنچایت میں جمعرات کے روز ایک نوجوان کی مشکوک حالت میں موت ہونے کی وجہ سے اور پولیس کے کام سے ناراض نوجوان کے اہل خانہ نے ڈا ڈا سیبہ بازار میں جم کر ہنگامہ کیا۔صورتحال کو بے قابو دیکھ کر پولیس نے متوفی کے لواحقین کو جلد ہی انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کانگڑا:35 سالہ نوجوان کا قتل، اہل خانہ نے جانچ کی مانگ کی

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 3:42 PM IST

ضلع کانگڑا کے ٹپری پنچایت میں جمعرات کے روز 35 سال کے سرجیت کمار کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی تھی۔جس کے بعد جمعہ کے روز نوجوان کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے مقامی پنچایت کے نمائندوں کے خلاف ڈا ڈا سیبہ بازار میں ہنگامہ کیا۔اس دوران صورتحال اتنی بے قابو ہوگئی کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں جلد ہی انصاف ملے گا۔

کانگڑا:35 سالہ نوجوان کا قتل، اہل خانہ نے جانچ کی مانگ کی

پولیس کے کام سے ناراض لوگوں نے نوجوان کے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔احتجاج کر رہی خواتین نے اسٹیشن انچارج کا گھیراؤ کیا۔اس پورے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوائرل ہوگیا ہے۔

نوجوان کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ان کے بیٹے کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک سڑک پر احتجاج کیا۔حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر ڈی ایس پی دیہرا رنویر سنگھ رانہ اور تھانہ انچارج دیہرا اشونی شرما نے مظاہرین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ سرجیت کمار کی موت حادثہ نہیں ہے بلکہ قتل ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہےکہ مقتول کی اہلیہ نے علاقے کے کسی شخص کے ساتھ مل کر اس کے قتل کو انجام دیا۔وہیں اہل خانہ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ سرجیت کمار کے سات سالہ بیٹے نے اس بارے میں اطلاع دی ہے کہ اس کی ماں اور کسی دیگر شخص نے سرجیت کمار کو بے دردی سے پیٹا تھا۔

ڈی ایس پی رنویر سنگھ رانہ نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔وہیں پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ قتل کا لگ رہا ہے۔پولیس نے آئندہ کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.