ETV Bharat / jagte-raho

بارہ بنکی : قتل کا معمہ حل، 4 گرفتار - قتل کا معمہ

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں حیدرگڑھ پولیس نے 13 ستمبر کو ہونے والے قتل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

UP police
UP police
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 8:15 PM IST

بارہ بنکی کی حیدر گڑھ پولیس نے اس معاملے میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ قتل ناجائز تعلقات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واردات کو حادثے میں تبدیل کرنے کی ملزمین نے تمام کوششیں کی تھیں لیکن پولیس نے ان کے ارادوں پر پانی پھیر دیا۔

ڈاکٹر اروند چترویدی

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو حیدر گڑھ کوتوالی حلقے کے بہلیم پور گاؤں سے رامو تریویدی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ آخری رسم ادا کرنے سے قبل اس کے اہل خانہ کو رامو کے گلے میں ایک نشان نظر آیا۔

اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا تو قتل کا انکشاف ہوا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کی اور بہلیم پور کے پردھان وجیندر شکلا، رگھویندر شکلا، ونیت شکلا اور راج کمار شکلا کو گرفتار کیا۔

رامو کافی ذہین تھا اور پردھان کا تمام کام دیکھنے لگا تھا جس کے سبب رامو کا پردھان کے گھر آنا جانا ہوتا تھا اسی درمیان رامو کے تعلقات پردھان بھائی کی بیوی سے ہوگئے۔

ملزمین کو جب اس بات کا علم ہوا تو 13 ستمبر کی رات تمام ملزمین رامو کے پاس پہنچے اور اسے بہلا پھسلاکر اپنے گھر لے گئے اور گلا دبا کر اس کا قتل کر دیا۔

پہلے ملزمین نے لاش کے گلے میں پھندا لگا کر درخت سے لٹکانے کی کوشش کی لیکن انہیں یہ محسوس ہوا کہ اس سے وہ پکڑے جائیں گے اس لیے لاش کو ایسی جگہ چھوڑ دیا جہاں کچھ روز قبل ایک سانپ کی موت ہوئی تھی اور وہاں یہ افواہ تھی کہ سانپ کا جوڑا بدلا لینے کے لیے وہاں آرہا ہے۔

ملزمین نے مہلوک کے پیر میں سانپ کاٹنے کے نشان بھی بنائے تھے تاکہ لوگوں کو یہ لگے کہ یہ موت سانپ کے کاٹنے سے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.