ریاست میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے صنعتی شہر اندور میں ہی مل رہے ہیں انتظامیہ اور صحت عملہ اس سے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، مگر جرائم پیشہ لوگ اپنے کاموں کو عملی جامہ پہنانے میں بھی لگے ہوئے ہیں۔
کرائم برانچ ایس پی راجیش ڈنڈوتیا نے بتایا کہ' انہیں اس سلسلے اطلاع ملی تھی کی کچھ لوگ خاموشی سے غیر قانونی طریقے ساتھ شراب کی خرید و فروخت کے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں۔ اس پر ہم نے حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے پردیسی پورہ تھانہ علاقے سے 226 پیٹی انگلش اور اسی مقدار میں دیسی شراب برآمد کی ہیں'۔
اس کے علاوہ روبرو مٹانا علاقے سے بھی کھلے عام شراب فروختگی گی شکایتیں موصول ہورہی تھی ہم نے جال بچھا کر ملزم سے شراب کی بیٹیاں ضبط کی ساتھ ہی اسکارپیو ایکٹیوا سمیت تقریبا گیارہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش جاری ہے۔