ETV Bharat / international

Germany Shooting جرمنی کے ایک چرچ میں فائرنگ سے سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 10:26 AM IST

جرمنی کے شمالی شہر ہیمبرگ میں یہوواہ وٹنس مذہبی مقام (عیسائی چرچ) میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Several dead in shooting at church in Germany
جرمنی کے ایک چرچ میں فائرنگ سے سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

برلن: جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ایک چرچ میں فائرنگ سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ جرمن اخبار ہیمبرگر مورگن پوسٹ کے مطابق جمعرات کو ہیمبرگ کے ایلسٹرڈورف کوارٹر میں مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب ہونے والی اس فائرنگ میں کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ ہیمبرگ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ السٹرڈورف کے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے،ہم فورسز کی ایک بڑی نفری کے ساتھ جائے وقوع پر موجود ہیں، ہم اس وقت حملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ہی یہاں مزید معلومات فراہم کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ فائرنگ کرنے والا ابھی تک پکڑا نہیں جا سکا ہے اور فرار ہے۔ جرمن میڈیا ویٹرائر زیٹگ اور آلگیمائن زیٹنگ کے مطابق فائرنگ یہوواہ وٹنس مذہبی تحریک (عیسائی چرچ) کے قریب ہوئی۔ ڈی ڈبلیو نیوز کی خبر کے مطابق، جاری آپریشن کے دوران آس پاس کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ ابھی تک، فائرنگ کے محرکات کے بارے میں کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ یہوواہ ویٹنیس ایک بین الاقوامی چرچ کا حصہ ہیں، جس کی بنیاد 19ویں صدی میں ریاستہائے متحدہ میں رکھی گئی تھی اور اس کا ہیڈ کوارٹر واروک، نیویارک میں ہے۔یہ چرچ جرمنی میں تقریباً 170,000 کے ساتھ دنیا بھر میں 8.7 ملین کی رکنیت کا دعویٰ کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.