ETV Bharat / international

Qatari PM Taliban Chief Secret Talks قطر کے وزیراعظم اور طالبان سربراہ کے درمیان خفیہ مذاکرات - افغانستان قطر

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہبۃ اللہ اخوندزادہ اور قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان یہ خفیہ مذاکرات 12 مئی کو کابل میں ہوئی تھی۔

Taliban supreme leader, Qatari PM talks held in Kabul
طالبان سپریم لیڈر اور قطری وزیراعظم کے درمیان کابل میں مذاکرات
author img

By

Published : May 31, 2023, 7:46 PM IST

کابل: قطری وزیر اعظم نے رواں ماہ کے اوائل میں طالبان کے ساتھ خفیہ بات چیت کی تھی، جس میں طالبان کی جانب سے تقریباً دو سال قبل افغانستان پر قبضے کے بعد سے بین الاقوامی تنہائی کو ختم کرنے کی نئی کوشش کا اشارہ دیا گیا تھا۔ الجزیرہ کے مطابق یہ مذاکرات 12 مئی کو ہوئے تھے، جس میں طالبان کے سپریم لیڈر ہبۃ اللہ اخوندزادہ اور قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان ملاقات بھی شامل تھی۔ تاہم میٹنگ کی کوئی تفصیلات یا سرکاری پریس ریلیز جاری نہیں کیا گیا تھا۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کا دورہ کابل ملک کے نگران حکومت اور عالمی برادری کے درمیان تعلقات کو آسان بنانے اور افغانوں کے لیے سلامتی اور خوشحالی کے حصول کے لیے مختلف فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے سیاسی کردار کے تناظر میں تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ طالبان کے اقتدار میں واپسی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب کسی بین الاقوامی رہنما نے طالبان کے سپریم لیڈر ہبۃ اللہ سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بہت سارے معاملات خاص طور پر سیکورٹی پر بات چیت کی۔ اس دورن امارت اسلامیہ افغانستان کے عالمی برادری کے ساتھ وعدے بھی سامنے رکھے گئے۔ کچھ طالبان عہدیداروں کے ساتھ بات چیت میں خواتین کے حقوق اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.