راولپنڈی: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو ہفتہ کے روز تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہنگامی حالات میں اتارا گیا۔Imran Khan Helicopter Emergency Landing
خان خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے بعد دارالحکومت واپس آرہے تھے۔ اس دوران ان کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ اسے راولپنڈی شہر سے تقریباً 20 کلومیٹر دور اڈیالہ گاؤں کے قریب اتارا گیا۔ مسٹر خان کو کار سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔ مسٹر خان جس گاڑی میں سوار تھے وہ پنجاب کے وزیر قانون بشارت راجہ کی رہائش گاہ سے لائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: General Bajwa on politics پاک فوج سیاست سے دور رہے گی، جنرل باجوہ
پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی وجوہات میں تضاد نظر آرہا ہے کیونکہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے کچھ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو ایندھن کی کمی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جبکہ دیگر پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹر میں کچھ تکنیکی خرابی آگئی تھی۔ (یو این آئی)