ETV Bharat / international

Canadian Leader Criticize Modi Govt: 'مودی حکومت مسلم مخالف جذبات بھڑکانا بند کرے'

بھارت میں مسلم کمیونٹی کو جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی،Canadian Leader Criticize Modi Govt جگمیت نے کہا کہ ''میں بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف تصاویر، ویڈیوز اور جان بوجھ کر تشدد کی دھمکیوں سے کافی زیادہ پریشان ہوں۔ مودی حکومت کو مسلم مخالف جذبات کو روکنا چاہیے۔ لوگوں کے انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔''

canadian leader jagmeet singh
کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 4:14 PM IST

Updated : Apr 14, 2022, 10:00 PM IST

کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ نے بھارت کی حالیہ تصاویر اور موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ Canadian Leader Criticize Modi Govt انہوں نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ بھارتی نژاد کینیڈین رہنما نے نریندر مودی حکومت پر مسلم مخالف جذبات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسے ختم کرنا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں رام نومی کے موقع پر متعدد شہروں اور قصبوں میں تشدد پھوٹ پڑا اور مشتعل ہجوم نے اقلیتوں کے کئی مذہبی مقامات میں شدید آتش زنی کی اور اشتعال انگیز سرگرمیاں انجام دیں۔

کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ کا ٹویٹ
کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ کا ٹویٹ

نیو ڈیموکریٹک پارٹی آف کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ نے جمعرات کو اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں لکھا، 'میں بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف تصاویر، ویڈیوز اور جان بوجھ کر تشدد کی دھمکیوں سے کافی زیادہ پریشان ہوں۔ مودی حکومت کو مسلم مخالف جذبات کو روکنا چاہیے۔ لوگوں کےانسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔ کینیڈا ہر جگہ امن قائم کرنے میں مضبوط کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: US Monitoring Rise in 'Human Rights Abuses' in India: بھارت میں 'انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ' پر امریکی کی نظر

کینیڈا کے علاوہ امریکہ بھی بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کو کہا کہ امریکہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان سے انسانی حقوق کی مشترکہ اقدار پر مسلسل بات کرتے رہتے ہیں۔ ہم بھارت میں کچھ حکومتوں، پولیس اور جیل حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Apr 14, 2022, 10:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.