ETV Bharat / international

Covid Cases in Japan جاپان میں کووڈ وبا کی آٹھویں لہر، دو لاکھ سے زائد نئے کیسز درج - جاپان میں ایک دن میں کورونا وائرس

جاپان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 206,943 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جو کہ اب تک ریکارڈ کیے جانے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔پہلی بار 25 اگست کو ملک میں ایک ہی دن میں 2 لاکھ سے زیادہ کیسز درج کیے گئے تھے۔ Covid Cases in Japan

Japan sees 8th wave of Covid pandemic, registered 206,943 new cases
جاپان میں کووڈ وبا کی آٹھویں لہر، دو لاکھ سے زائد نئے کیسز درج
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 10:43 PM IST

ٹوکیو: جاپان کو کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا سامنا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 206,943 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جو کہ اب تک ریکارڈ کیے جانے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔Covid Cases in Japan

پہلی بار 25 اگست کو ملک میں ایک ہی دن میں 2 لاکھ سے زیادہ کیسز درج کیے گئے۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک ہفتہ پہلے اسی دن 16,100 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔

وزارت صحت نے بدھ کے روز کہا کہ کل متاثرہ افراد میں سے ٹوکیو نے 21,186 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹوکیو میں مسلسل دوسرے دن یہ تعداد 20 ہزار نئے انفیکشن سے تجاوز کر گئی جب کہ بدھ کو بھی دارالحکومت میں کورونا سے 20 افراد ہلاک ہوئے۔

وزارت نے کہا کہ منگل کو ٹوکیو میں انتہائی شدید بیمار افراد کی تعداد سات سے بڑھ کر 44 ہوگئی۔ ان مریضوں کا علاج آئی سی یو میں جاری ہے۔ وزارت نے بتایا کہ جاپان کے صوبے اوساکا میں 12 ہزار 225، کاناگاوا میں 11 ہزار 833، ایچی میں 12 ہزار 894 اور سائیتاما صوبے میں 10 ہزار 989 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، جنوبی ہونشو کے توتوری پریفیکچر میں کورونا وائرس کے 1,582 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.