ETV Bharat / international

Israel Hamas War 25th Day اسرائیل کی تازہ بمباری میں تینتالیس افراد ہلاک، متعدد زخمی

اسرائیل حماس کے ساتھ کسی صورت میں جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی تازہ کارروائی میں کم ازکم 43 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ دوسری جانب جنگ بندی کے لیے سعودی عرب نے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔Blinken, Qatari PM, current situation in Gaza, ongoing violence in Israel and Gaza

Israel's fresh bombardment in Gaza
Israel's fresh bombardment in Gaza
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 12:23 PM IST

غزہ: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کی کاروائی جاری ہے۔ کل رات بھی اسرائیلی فضائیہ نے کئی رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور کئی افراد زخمی ہیں۔ مہلوکین میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

  • اسرائیلی بمباری میں کئی ہلاکتیں:

فلسطینی خبر رساں ادارے، وفا کے مطابق، جنوبی شہر رفح میں، ایک خاندان کے گھر پر حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ رفح میں حجازی خاندان کی ایک دوسری رہائشی عمارت پر حملے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ وسطی غزہ کی پٹی میں الزوائدہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ وہیں، الزیتون کے محلے میں ایک رہائش گاہ پر ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک چھ سالہ بچے سمیت تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ وفا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد افراد اب بھی عمارتوں کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 8,400 فلسطینی مارے جا چکے ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ وہیں اسرائیل میں 1,400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غزہ کے مہلوکین میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ لوگ شامل ہیں۔

Israel's fresh bombardment in Gaza
Israel's fresh bombardment in Gaza
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا:

اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد حماس سے دشمنی ختم کرنے پر راضی نہیں ہے۔ نتن یاہو کا کہنا ہے کہ سیز فائر کا مطلب ہے اسرائیل حماس کے دہشت گردی کے آگے ہتھیار ڈال دے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، یہ جنگ کا وقت ہے، یہ جنگ ہمارے مشترکہ مستقبل کے لیے ہے۔

Israel's fresh bombardment in Gaza
Israel's fresh bombardment in Gaza
Israel's fresh bombardment in Gaza
Israel's fresh bombardment in Gaza
  • سعودی عرب نے بائیڈن کے مشیر سے غزہ جنگ بندی پر بات کی:

خالد بن سلمان آل سعود کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے دوران "غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا"۔ سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے "شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی اجازت دینے اور امن کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے" پر بھی زور دیا۔

  • Met with @JakeSullivan46 to discuss the Saudi-US partnership. I stressed the need for an immediate ceasefire in Gaza, protection of civilians, allowing humanitarian aid, and resuming the peace process. We also discussed the Kingdom’s efforts in Yemen to end the crisis and achieve… pic.twitter.com/C7jRCnzfII

    — Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) October 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • بلنکن، قطری وزیراعظم نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا:

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ بلنکن نے وزیر اعظم کو بتایا کہ، امریکہ قطر کا "غزہ سے امریکی باشندوں کے انخلاء اور حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے پر شکرگزار ہے" ۔ قطری ثالثی کے ذریعے اب تک غزہ سے کم از کم چار یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ اسرائیل نے کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم 238 یرغمال بنائے گئے ہیں۔ ایکشیوس نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سربراہ نے مزید یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی پر بات چیت کے لیے ہفتے کے آخر میں قطری دارالحکومت دوحہ کا سفر کیا ہے۔ حالانکہ قطر کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

  • Spoke with Prime Minister @MBA_AlThani_ about Hamas’ terrorist attacks in Israel, the situation in Gaza, and the need to increase humanitarian assistance for Gaza. We appreciate Qatar’s work to secure the exit of our people from Gaza and the release of hostages held by Hamas.

    — Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزارت کے کنسیپٹ پیپر میں چونکانے والے انکشافات

  • تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر، مصر کا دورہ کریں گے:

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ حماس کے یرغمال 22 تھائی باشندوں کی رہائی کے لیے سرکاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر قطر اور مصر کا فوری دورہ کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ پرنپری بہددہ نوکارہ منگل کو قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور بدھ کو مصری وزیر خارجہ سے بات چیت کریں گے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ پارنپری "اسرائیل اور غزہ میں جاری تشدد کے نتیجے میں یرغمال بنائے گئے تھائی شہریوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے"۔ واضح رہے، اسرائیل میں تقریباً 30,000 تھائی کام کر رہے تھے۔ تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے 32 شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.