ETV Bharat / international

Indian Origin Professor Sues US College بھارتی نژاد پروفیسر نے امریکی کالج پر نسلی تعصب کا مقدمہ دائر کیا

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 1:39 PM IST

بوسٹن کے امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بیبسن کالج سفید فام اور مرد اساتذہ کی حمایت کرتا ہے اور ان کے لیے انعامات اور مراعات بھی محفوظ رکھتا ہے۔ امریکہ کے بیبسن کالج کی بھارتی نژاد پروفیسر لکشمی بالچندر نے اپنی عرضی میں جنسی اور نسلی امتیاز کا بھی الزام لگایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نیویارک: امریکہ کے بیبسن کالج کے ایک بھارتی نژاد پروفیسر نے ویلیسلی، میساچوسٹس کے بزنس اسکول کے خلاف جنسی و نسلی امتیاز کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ دی بوسٹن گلوب کی رپورٹ کے مطابق، لکشمی بالچندر، جو انٹرپرینیورشپ کی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، نے کہا کہ ان کے تحقیقی ریکارڈ کے باوجود انہیں تحقیق اور بہت سے قائدانہ عہدوں اور مواقع سے محروم رکھا گیا۔ بوسٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بیبسن کالج سفید فام اور مرد اساتذہ کی حمایت کرتا ہے اور ان کے لیے انعامات اور مراعات محفوظ رکھتا ہے۔

بالچندر نے کہا کہ اس کی وجہ سے اس نے بہت سے مواقع ضائع کیے جس سے نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ اس کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ بالچندر نے 2012 میں بیبسن کی فیکلٹی میں شمولیت اختیار کی تھیں۔ انہوں نے پروفیسر اور کالج کے انٹرپرینیورشپ ڈویژن کے سابق سربراہ اینڈریو کاربیٹ پر امتیازی کام کو انجام دینے کا الزام لگایا۔ اپنے مقدمے میں بالچندر نے الزام لگایا کہ کاربیٹ اکثر اس سے اور دیگر خواتین عملے سے بہت ناراض رہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس الزام پر ابھی تک کاربیٹ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن بیبسن کالج کے ترجمان نے بوسٹن گلوب کو بتایا کہ وہ شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ان کی مکمل چھان بین اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک پروٹوکول اور وسائل قائم ہیں جس کے ذریعہ سے اس کو حل کیا جائے گا۔ ہم قانونی عمل کے ذریعے اس کا ازالہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں کا جائزہ لینے کے بعد، کاربیٹ نے ایک سالانہ جائزے میں کہا کہ بالچندر کی تعلیم غیر منظم تھی اور وہ اچھی ٹیچر نہیں تھیں۔ بالچندر کے مطابق، اس طرح کے جائزے بڑے پیمانے پر متعصب اور مسائل کے شکار ہونے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ان کی وکیل مونیکا شاہ کے مطابق، بالچندر نے امتیازی سلوک کے خلاف میساچوسٹس کمیشن میں امتیازی سلوک کا الزام بھی دائر کیا ہے۔ وہ اس وقت نیشنل سائنس فاؤنڈیشن میں فیلوشپ کے لیے چھٹی پر ہیں اور نقصان کا معاوضہ مانگ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.