ETV Bharat / international

India Bangladesh Train Services Resume: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافر ٹرین سروس دو سال بعد شروع - میتری ایکسپریس

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرین سروس اتوار کو دو سال بعد بحال کردی گئی ہے۔ 2020 میں کووڈ-19 وبا پھیلنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین خدمات دو سال سے زیادہ عرصے تک بند رہیں۔ India Bangladesh Train Services Resume

India-Bangladesh train services resume after two years
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافر ٹرین سروس دو سال بعد شروع
author img

By

Published : May 29, 2022, 5:31 PM IST

ڈھاکہ: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو سال سے معطل مسافر ٹرین سروس اتوار کو ایک بار پھر بحال ہو گئی۔ میتری ایکسپریس ٹرین کو ڈھاکہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر جنرل آف ریلویز دھیریندر ناتھ مجمدار نے ڈھاکہ کنٹونمنٹ اسٹیشن سے 170 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے ٹرین کے ڈبوں کے اندر مسافروں کا پھولوں سے استقبال کیا۔India Bangladesh Train Services Resume

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافر ٹرین سروس دو سال بعد شروع

اس دوران آج کولکاتہ سے بندھن ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ یہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 45 منٹ پر بیناپول ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ اس کے ساتھ ہی نیو جلپائی گوڑی اور ڈھاکہ کے درمیان شروع ہونے والی نئی ٹرین میتری ایکسپریس ٹرین کو یکم جون کو بھارت اور بنگلہ دیش کے وزرائے ریلوے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Kovind Inaugurates Kali Mandir in Dhaka: صدر رام ناتھ کووند نے بنگلہ دیش میں رمنا کالی مندر کا افتتاح کیا

یہ ٹرین سروس ہفتے میں دو بار نیو جلپائی گوڑی سے اتوار اور بدھ کو صبح 11:45 بجے روانہ ہوگی اور ڈھاکہ چھاؤنی میں 22:30 بجے پہنچے گی۔ ٹرین کا ڈھاکہ اور نیو جلپائی گوڑی کے درمیان کوئی تجارتی اسٹاپ نہیں ہوگا۔ اس میں چار فرسٹ کلاس اے سی بیٹھنے والے کوچز، چار اے سی چیئر کاریں اور دو سامان اور جنریٹر وین شامل ہیں۔ اسی طرح یہ ٹرین پیر اور جمعرات کو ڈھاکہ چھاؤنی سے 21:50 پر روانہ ہوگی اور صبح 7:15 پر نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن، بھارت پہنچے گی۔

واضح رہے کہ 2020 میں کووڈ-19 وبا پھیلنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین خدمات دو سال سے زیادہ عرصے تک بند رہیں۔ ٹرین خدمات کی بحالی کا طویل انتظار کیا جا رہا تھا، کیونکہ یہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان رابطے کا ایک آسان اور سستا طریقہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.