ETV Bharat / international

Explosion in Pakistan پاکستان میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، نو مزدور ہلاک - پاکستان کوئلہ کان دھماکے میں نو مزدور ہلاک

پاکستان میں اورکزئی قبائلی علاقے میں ایک کوئلہ کان دھماکے میں نو مزدور ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ Explosion in Pakistan coal mine Kills 9

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 1:47 PM IST

خیبر پختونخوا: پاکستان میں اورکزئی قبائلی علاقے میں ایک کوئلہ کان دھماکے میں نو مزدور ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ اورکزئی کے ڈپٹی کمشنر عدنان فرید نے بتایا کہ بدھ کو واقعہ کے وقت کان میں 13 مزدور کام کر رہے تھے اور بعد میں وہ اندر پھنس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو حکام، مقامی رضاکاروں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نو لاشوں کو نکالا اور باقی چار کو ملبے سے نکال کر کے ڈی اے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا گیا۔

کوہاٹ کے ڈویژنل کمشنر محمود اسلم وزیر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیا اور کنٹریکٹرز کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین آلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔Explosion in Pakistan

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ 2500 فٹ کی گہرائی میں ہوا۔ اورکزئی کے ضلعی پولیس سربراہ نذیر خان نے بتایا کہ محکمہ معدنیات کی ایک سرکاری ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور بتایا کہ دھماکہ کان کے اندر گیس کی چنگاری سے ہوا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Suicide Bomb Blast in Pakistan پاکستان میں خودکش بم دھماکہ، تین ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.