ETV Bharat / international

جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 3:20 PM IST

Japan earthquake جاپان کے ہونشو جزیرے کے مغربی ساحل پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزے کے تیز جھٹکے کے بعد سونامی کی بھی وارننگ یا ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔

Japan earthquake
جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو : جاپان میں آج نئے سال کے پہلے ہی دن 7.5 شدت کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے اطلاع دی، جس کے نتیجے میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی اور حکام نے علاقے کے لوگوں سے اونچے مقام پر جانے کی اپیل کی۔ زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ زلزلے کی شدت کافی زیادہ تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز جاپان کے شہر کاشیواکی سے 40 سینٹی میٹر دور تھا۔ جاپان کے سمندر میں آنے والے زلزلوں کے بعد پیر کو سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہونشو جزیرے کے باقی مغربی ساحلوں کے لیے سونامی کی نچلی سطح کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپانی عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے ٹی وی نے خبردار کیا ہے کہ سونامی کی لہریں 5 میٹر (16.5 فٹ) تک بلند ہو سکتے ہیں اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اونچی زمین یا قریبی عمارت کی چوٹی کی طرف چکے جائیں۔

جاپان کے مغربی ساحل پر نیگاٹا اور دیگر صوبوں میں تقریباً 3 میٹر بلند سونامی کا امکان ہے۔این ایچ کے کے مطابق سونامی کی چھوٹی لہروں کے ساحل تک پہنچنے کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے۔اس علاقے میں ایک ایٹمی پلانٹ بھی ہے۔ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔جاپان میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ مارچ 2011 میں ایک بڑے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے جوہری پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.