ETV Bharat / international

عراق میں فوجی اڈے پر تین راکٹ حملے - اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع فوجی اڈے پر کتیوشہ راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی فوجی ان اڈوں میں تعینات ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

Symbolic image
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:14 AM IST

حملہ پیر کی شام کیا گیا۔ یہ تینوں راکٹ شمالی بغداد سے 20 کلومیٹر دور التاجی کیمپ میں گرے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں کتنا نقصان ہوا ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عراقی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ التاجی کیمپ ایک بہت بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں کچھ امریکی فوجی وہاں موجود ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کی حمایت میں پانچ ہزار سے زیادہ امریکی فوجی یہاں موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر فوجی یہاں تربیت کے لئے موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.