ETV Bharat / international

سعودی عرب: چار اکتوبر سے عمرہ کی اجازت - سعودی عرب کے وزارت داخلہ

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ و زیارت کا کہنا ہے کہ زائرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بتدریج عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

saudi arabia to gradually resume umrah pilgrimage from october
سعودی عرب
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 12:32 PM IST

Updated : Sep 23, 2020, 12:56 PM IST

سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے ضمن میں لاک ڈوان کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمان عمرہ اور زیارت کے لیے یہ فیصلہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے دوران صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش کے پیش نظر کیا گیا ہے'۔

ویڈیو

وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ چار اکتوبر سے 30 فیصد کی گنجائش سے عمرہ کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔

سعودی عرب کے شہریوں اور دیگر ممالک سے آنے والے زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

saudi arabia to gradually resume umrah pilgrimage from october
امام حرم عبدالرحمن السدیس کورونا سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے

سعودی عرب میں امور حج، عمرہ اور زیارت کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ شروع میں صرف 6000 زائرین کو اجازت دی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں مسجد حرام میں 75 فیصد تک زائرین کو اجازت دی جائے گی، جس میں 18 اکتوبر سے یومیہ 15،000 حجاج اور 40،000 نمازی شامل ہوں گے۔

تیسرے مرحلے میں بیرون ملک آنے والے زائرین کو یکم نومبر تک عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جس میں 20،000 حجاج کرام اور 60،000 نمازیوں کو اجازت دی جائے گی۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

حجاج کرام، نمازیوں اور زائرین کے داخلے کو ایک ایپلی کیشن 'اعتمرنا' کے ذریعہ باقاعدہ بنایا جائے گا۔

اس ایپ کو وزارت حج و عمرہ کی جانب سے لانچ کیا جانا ہے۔ جس کا مقصد صحت کے معیارات کو نافذ کرنا اور حجاج کرام کو اپنے سفر کی بکنگ میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

saudi arabia to gradually resume umrah pilgrimage from october
سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ و زیارت کا کہنا ہے کہ زائرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بتدریج عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے مقدس مقامات پر جانے والے تمام لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ماسک پہننے، دوسروں سے فاصلہ برقرار رکھنے اور جسمانی رابطے سے باز رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Last Updated : Sep 23, 2020, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.