ETV Bharat / international

حج کے دوسرے دن میدان عرفات کا منظر

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 8:19 PM IST

جبل رحمت کے نام سے مشہور مقدس پہاڑ مکہ مکرمہ شہر سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر میدان عرفات میں موجود ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری خطبہ دیا تھا۔

Prayers at Arafat Mountain on second pilgrimage day

حج کے دوسرے دن پیر کے روز فجر کے وقت ہزاروں عازمین حج میدان عرفات پہنچے۔

حج کے دوسرے دن میدان عرفات کا منظر

جبل رحمت کے نام سے مشہور مقدس پہاڑ مکہ مکرمہ شہر سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر میدان عرفات میں موجود ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری خطبہ دیا تھا۔

اس مقزم پر حجاج کرام گذشتہ گناہوں کے لئے توبہ کرتے ہیں اور غروب آفتاب تک دعا کرتے رہیں گے۔

عام طور پر دنیا بھر سے تقریباً ڈھائی ملین عازمین سفر حج کے لئے مکہ پہنچتے تھے لیکن کورونا وبا کے باعث یہ دوسرا سال ہے جب غیر ممالک سے لوگوں کو حج کے لئے اجازت نہیں ملی اور محدود افراد ہی امسال حج کر رہے ہیں۔

اس سے سعودی عرب کو بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس نے وبائی امراض سے قبل مقدس مقامات کے نگہبان کے طور پر اربون ڈالر سے زائد خرچ کئے ہیں۔

اسلامی زیارت تقریباً پانچ دن تک جاری رہتی ہے لیکن روایتی طور پر مسلمان اس سے ہفتوں پہلے ہی مکہ پہنچنا شروع کردیتے ہیں۔

حج کا اختتام عیدالاضحی کے موقع پر ہوتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے غریبوں میں گوشت کی تقسیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میدان عرفات کی تاریخی حیثیت

رواں سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے مسلسل خدشات کے پیش نظر سعودی باشندوں اور سعودی میں مقیم غیر ملکی 60 ہزار افراد کو ہی حج کی جازت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.